قومی

Gen-Z Has Always Been With Us: جنریشن زی ہمیشہ سے ہمارے ساتھ ہے، مجھے یقین ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ وزیراعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے: پیوش گوئل

ممبئی: مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے اتوار کو کہا کہ جنریشن زی (Gen Z) ہمیشہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ رہی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ معاشرے کا ہر طبقہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیوش گوئل نے وزیراعظم مودی کی جانب سے شروع کیے گئے ’نشہ مکت یووا برائے وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ملک کے نوجوانوں کا جوش و جذبہ ہندوستان کو منشیات سے پاک بنانے کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا ’’ہمارے نوجوانوں کا ہندوستان کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم ایک وکست بھارت کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق نوجوان لڑکے اور لڑکیاں منشیات کے خلاف اس اجتماعی جدوجہد میں بھرپور حصہ لیں گے۔ شمالی ممبئی میں ہم سب اس مہم کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں تاکہ پورے علاقے کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔‘‘

مودی کی تین کامیابیوں میں نوجوانوں کا بڑا کردار رہا

پیوش گوئل نے کہا ’’جنریشن زی ہمیشہ سے ہمارے ساتھ رہی ہے۔ نوجوانوں کی طاقت اور جنریشن زی کی حمایت کے بغیر وزیراعظم نریندر مودی تین بار کامیاب نہیں ہو سکتے تھے۔ ہمیں مکمل یقین ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ جنریشن زی (Gen Z) سے مراد عام طور پر 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والی نسل ہے۔

وزیراعظم نے ایک کروڑ سے زائد نوجوانوں سے کیا خطاب

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو ’نشہ مکت یووا برائے وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا آغاز کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر میں 28 ہزار سے زیادہ مقامات سے جڑے ایک کروڑ سے زائد نوجوانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مہم صرف انفرادی صحت و تندرستی تک محدود نہیں بلکہ خاندان، معاشرے اور پورے ملک کے وسیع تر مفاد سے بھی وابستہ ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’نشہ مکت یووا برائے وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا بنیادی مقصد ایسا ہندوستان تعمیر کرنا ہے جہاں نوجوان جسمانی طور پر صحت مند، ذہنی طور پر مضبوط، خود اعتمادی سے بھرپور ہوں اور منشیات جیسی تباہ کن عادتوں سے مکمل طور پر دور رہیں۔ انہوں نے کہا ’’آج جب ملک نے وکست بھارت کا ہدف مقرر کیا ہے تو یہ ضروری ہے کہ ہندوستان کے نوجوان جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل صحت مند ہوں، خود اعتمادی سے لبریز ہوں اور منشیات جیسی تباہ کن عادتوں سے ہمیشہ دور رہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Sports News: فیصلہ کن ٹیسٹ سے پہلے میڈنسن اور ہارپر آسٹریلیائی ٹیم سے باہر، اسمتھ فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر، فیصلہ کن مقابلے میں…

1 hour ago

Govt Decision On Flex Fuel Vehicles: فلیکس فیول گاڑیوں کو بڑی راحت، E85 کے ساتھ اب E100 ایتھنول پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی منظوری

حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، فلیکس فیول کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں کو…

1 hour ago