قومی

Ahmedabad Plane Crash: گوتم اڈانی نے احمد آباد طیارہ حادثے پر غم کا کیا اظہار، کہا- اہل خانہ کے ساتھ ہماری تعزیت

احمد آباد: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے احمد آباد طیارہ حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تعزیت اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ اڈانی نے کہا، ’’ایئر انڈیا فلائٹ 171 کے حادثے سے ہمیں صدمہ اور گہرا دکھ ہوا ہے۔ ہماری تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہیں ناقابل تصور نقصان پہنچا ہے۔ ہم تمام حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور زمین پر موجود خاندانوں کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔‘‘

فلائٹ آپریشن اگلے نوٹس تک عارضی طور پر معطل

اس کے علاوہ، سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے (SVPIA) یا احمد آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے کہا کہ تمام فلائٹ آپریشن اگلے نوٹس تک عارضی طور پر معطل رہیں گے۔SVPIA کے ایک ترجمان نے کہا، ’’تمام فلائٹ آپریشن اگلے نوٹس تک عارضی طور پر معطل رہیں گے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے نئی اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔‘‘

ترجمان نے کہا، ’’ہم آپ سے تعاون اور تحمل کی درخواست کرتے ہیں۔ ہوائی اڈے کے حکام اس بدلتی ہوئی صورت حال سے نمٹ رہے ہیں۔ مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔‘‘

حادثے کے باعث علاقے کے تمام سڑکیں بند

حادثے کے باعث علاقے کے اطراف کی تمام سڑکوں کو فوری طور پر بند کر دیا گیا تاکہ امدادی ٹیموں اور ایمرجنسی سروسز کی تیز رفتار نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ امریکی کمپنی بوئنگ کا تیار کردہ ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد سے لندن جا رہا تھا اور ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں عملے کے 10 ارکان اور تین چھوٹے بچوں سمیت 242 افراد سوار تھے۔

طیارہ میں سوار تھے 242 مسافر

ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا، ’’بوئنگ 8-787 طیارہ، جو احمد آباد سے 13:38 پر روانہ ہوا، اس میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ ان میں سے 169 ہندوستانی شہری، 53 برطانوی شہری، ایک کینیڈین شہری اور سات پرتگالی شہری ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

6 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

7 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

7 hours ago