ایئر انڈیا کا طیارہ AI-171 احمد آباد، گجرات میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ایئر انڈیا کا یہ طیارہ ٹیک آف کے صرف 5 منٹ بعد احمد آباد کے میگھانی نگر میں واقع بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا، جس کی خوفناک تصویریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس حادثے میں تقریباً 20 طلباء کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ہاسٹل کے اوپر تھی کینٹین
وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاسٹل مکمل طور پر جل کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی جہاز کا پچھلا حصہ ہاسٹل کی چھت پر لٹکا ہوا ہے۔ طیارہ حادثے کے بعد ہاسٹل مکمل طور پر خستہ حال ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاسٹل کے اوپر ایک کینٹین تھی۔ جہاں بچے دوپہر کو کھانا کھانے آتے تھے۔
طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ بھی سوار تھے۔
آپ کو بتا دیں کہ ایئر انڈیا کے اس طیارے میں کل 242 لوگ سوار تھے، جس میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وجے روپانی اپنی اہلیہ سے ملنے لندن جا رہے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں طیارے میں موجود تمام 242 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
پائلٹ نے ٹیک آف ہوتے ہی MAYDAY کال کی
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو MAYDAY پیغام بھیجا، جو کہ انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پائلٹ نے تین مرتبہ اس اصطلاح کو دہرایا، تاہم اس کے بعد اے ٹی سی کا طیارے سے رابطہ منعقطع ہو گیا اور طیارہ فوراً ہی گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…