اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اتوار کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے دیوگھر ہوائی اڈہ پہنچے اور وہاں سے سیدھے بابا بیدھ ناتھ مندر روانہ ہو گئے۔ جھارکھنڈ کے مشہور مذہبی مقام پر ان کی آمد کے موقع پر مقامی انتظامیہ اور مندر کمیٹی کے عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔
بابا بیدھ ناتھ مندر میں خصوصی پوجا
مندر پہنچنے کے بعد انہوں نے ویدک رسومات کے مطابق پوجا ارچنا ادا کی اور بابا بیدھ ناتھ کے قدموں میں سر جھکا کر ملک و ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے آشرواد مانگا۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے ان کی خواہش تھی کہ وہ اس مقدس دھام میں حاضری دیں۔ آج انہیں یہاں آکر روحانی سکون حاصل ہوا۔
ریاست اور ملک کے لیے دعائیں
پوجا کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بابا بیدھ ناتھ جھارکھنڈ سمیت پورے بھارت کو امن و سکون اور معاشی خوشحالی عطا فرمائیں۔ انہوں نے اسے اپنی زندگی کا ایک یادگار لمحہ قرار دیا اور کہا کہ مذہبی مقامات پر آکر انسان کو نئی توانائی ملتی ہے۔
سکیورٹی کے سخت انتظامات
ان کے دورے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں نے مندر احاطے اور اطراف کے علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ پولیس اور خصوصی دستوں کو تعینات کیا گیا جبکہ عقیدت مندوں کی آمد و رفت کو منظم رکھنے کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق دورہ پرامن انداز میں مکمل ہوا اور عقیدت مندوں کی روزمرہ کی پوجا متاثر نہیں ہوئیں۔ دورے کے اختتام پر اڈانی گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سماجی و قومی ترقی کے لیے مثبت سوچ اور اجتماعی کوشش ناگزیر ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…
قومی یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بچپن کے حالات…
وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک…
26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…
آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…
امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…