نئی دہلی: راجدھانی کے حوض خاص علاقہ کے تحت ڈيیرپارک میں گاندھی منڈیلا فاؤنڈیشن اوربھارت بھارتی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مسلسل چوتھے سال عالمی یومِ یوگا کے موقع پرایک شانداراوربا وقارتقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحت مند طرزِزندگی، جسمانی وذہنی تندرستی اورسماجی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پرفاؤنڈیشن کی”یوگا شاکھا” اپنے ایک ہزاردن مکمل کرنے کے تاریخی سنگِ میل کے قریب پہنچنے پربھی خوشی کا اظہارکیا گیا۔
تقریب میں کھیل، سماجی خدمات، انتظامی اموراورعوامی زندگی سے وابستہ متعدد ممتازشخصیات نے شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی میں اولمپین، سابق بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی اورہاکی کے جادوگرمیجردھیان چند کے صاحبزادے اشوک کماردھیان چند، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سابق اسپیشل ڈائریکٹراورجی ایس ٹی کے سابق رکن ایس کے پانڈا، زی میڈیا گروپ کے چیئرمین، بی جے پی کے سینئررہنما اوربھارت بھارتی کے نارتھ انڈیا کے انچارج الحاج محمدعرفان احمد، انڈین پیرا اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای اووویک جی اورگاندھی منڈیلا فاؤنڈیشن کی مکھرجی نگرشاکھا کے رضاکاربڑی تعداد میں موجود تھے۔
یوگا صرف ایک جسمانی ورزش نہیں بلکہ ایک مکمل طرزِحیات: الحاج عرفان احمد
اس موقع پرالحاج عرفان احمد نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ یوگا صرف ایک جسمانی ورزش نہیں بلکہ ایک مکمل طرزِحیات ہے، جوانسان کوجسمانی، ذہنی اورروحانی طورپرمضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں یوگا کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے اوریہ پوری انسانیت کوصحت، سکون اورتوازن کا پیغام دیتا ہے۔ اولمپین اشوک کماردھیان چند نے اپنی تقریرمیں کہا کہ کھیل اوریوگا ایک دوسرے کے معاون ہیں۔ یوگا نہ صرف جسم کو چاق وچوبند رکھتا ہے، بلکہ انسان کی توجہ، قوتِ ارادی اور کارکردگی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ سابق اسپیشل ڈائریکٹرایس کے پانڈا نے کہا کہ یوگا ہماری قدیم تہذیبی وراثت کا قیمتی تحفہ ہے جسے آج پوری دنیا نے قبول کیا ہے۔
یوگا کو اپنی روز مرہ زندگی کاحصہ بنانے کی اپیل
انہوں نے نوجوان نسل پرزوردیا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کاحصہ بنائیں۔ تقریب کے سربراہ اورگاندھی منڈیلا فاؤنڈیشن کے سیکٹر ی جنرل کے ایڈوکیٹ نندن جھا نے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا اورکہا کہ گاندھی منڈیلا فاؤنڈیشن گزشتہ 4برسوں سے مسلسل عالمی یومِ یوگا منارہی ہے اور “یوگا شاکھا” کے1 ہزاردن مکمل ہونے کا سنگِ میل اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرے میں صحت اورمثبت طرزِزندگی کے فروغ کیلئے انکی کوششیں کامیابی کیساتھ جاری ہیں۔ آخر میں تمام مہمانانِ گرامی، شرکاء، معاونین اورخیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا گیا، جنکے تعاون سے یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنارہوا۔ منتظمین نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ مستقبل میں بھی یوگا کے ذریعے صحت، فلاح، بھائی چارے، قومی یکجہتی اور انسانیت کے فروغ کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ بتا دیں کہ یہ تقریب بھارت بھارتی اورنوچیتنا فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی، جسے شرکاء تقریب نے بیحد سراہا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…