قومی

Congress Reshuffle: کانگریس تنظیم میں بڑے پیمانے پرردوبدل، 4 جنرل سکریٹریوں کی ہوگی چھٹی، ان ریاستوں کے انچارج ہوں گے تبدیل

نئی دہلی: کانگریس تنظیم میں بڑی تبدیلی کی خبرہے۔ کئی ریاستوں کے انچارج اورآل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) میں تبدیلی کی آہٹ تیزہوگئی ہے۔ یہ تبدیلی آئندہ اسمبلی الیکشن کو دیکھتے ہوئے پارٹی کومضبوط کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔

4 جنرل سکریٹریوں کی ہوسکتی ہے چھٹی

ذرائع کے مطابق، 4 جنرل سکریٹریوں کی چھٹی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ تین سے 4 ریاستوں کے ریاستی صدربھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔ 6 سے 7 ریاستوں کے انچارج ہٹائے جائیں گے۔ تقریباً 26 نیشنل جنرل سکریٹریوں کی چھٹی ہوگی۔ پارٹی میں ابھی 62 نیشنل جنرل سکریٹری ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ہریانہ انچارج بی کے ہری پرساد، مہاراشٹرانچارج رمیش چینیتھلا، چھتیس گڑھ کے انچارج سچن پائلٹ، تمل ناڈوانچارج گریش چوڈنکر، راجستھان کے انچارج سکھجیندرسنگھ رندھاوا ہٹائے جائیں گے۔

پارٹی کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی

دراصل، بی کے ہری پرساد کرناٹک کانگریس کے ریاستی صدربنائے جاچکے ہیں، ایسے میں ہریانہ میں ان کی جگہ کسی نئے چہرے کوپارٹی انچارج یا جنرل سکریٹری مقررکیا جائے گا۔ کیرلا میں کانگریس کے حکومت میں آنے کے بعد رمیش چینیتھلا وزیربنے ہیں، ایسے میں ان کی جگہ مہاراشٹرمیں نیا انچارج بنایا جائے گا۔ کیرلا کے ریاستی صدرسنی جوسف بھی وزیربنے ہیں، ایسے میں تنظیم سے ان کی وداعی طے مانی جا رہی ہے۔ تمل ناڈو کے انچارج کی ذمہ داری سنبھال رہے گریش کوگزشتہ دنوں گوا کا ریاستی صدربنایا گیا تھا، ایسے میں اے آئی آئی سی سی سے ان کی چھٹی طے مانی جا رہی ہے۔ پارٹی میں تبدیلی کا اصل مقصد تنظیم کومضبوط کرنا ہے۔

کن ریاستوں میں تبدیل کئے جاسکتے ہیں ریاستی انچارج؟

ذرائع کے مطابق، دہلی، راجستھان، پنجاب، تمل ناڈو اوراترپردیش میں کانگریس ریاستی صدر تبدیل کرسکتی ہے۔ پنجاب اوراترپردیش میں آئندہ سال 2027 میں اسمبلی الیکشن ہونا ہے، ایسے میں ریاستی صدرمیں تبدیلی کی آہٹ کو اہم مانا جا رہا ہے۔ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ پارٹی کے اندر گروپ بازی کوروکنے اورتنظیم کومضبوط کرنے کے لئے نئے چہرے کو ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

8 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

9 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

9 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

10 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

10 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

10 hours ago