بھارت ایکسپریس۔
G-20 Summit 2023: ہندوستان اس وقت عالمی قیادت کر رہا ہے۔ ملک کے پاس جی-20 سمٹ کی صدارت ہے، جس کا آغاز نئی دہلی میں ہوچکا ہے۔ پوری دنیا کی نظریں ابھی نئی دہلی پرمرکوز ہیں۔ پوری دنیا کے ہائی پروفائل لیڈران کا بھارت منڈپم میں مجمع ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترکی کے صدررجب طیب اردوغان سمیت کئی وزرائے اعظم اورسربراہان موجود ہیں۔ پوری دنیا کے تمام لیڈران کو باجرے سے تیار کئے گئے لذیذ ہندوستانی پکوان پیش کئے جا رہے ہیں۔
قیام سے لے کر طعام تک کا اعلیٰ انتظام
ہندوستان مہمان نوازی میں کوئی کسرنہیں چھوڑرہا ہے۔ سبھی لیڈران کے قیام سے لے کر کھانے تک کا اعلیٰ انتظام کیا گیا ہے۔ ہندوستان اپنے مہمانوں کوکشمیر سے لے کرکنیا کماری تک کے لذیذ اورمشہورآئٹم پیش کررہا ہے۔ مہمانوں کے لئے تقریباً 500 طرح کے آئٹم مینو میں شامل کیا گیا ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ مینو میں ملیٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملیٹ یعنی موٹے اناج کے فائدے بتانے کے لئے اقوام متحدہ نے 2023 کو انٹرنیشنل ملیٹس ایئرکے طور پرمنظوری دی ہے۔
جی-20 ہندوستان کے اسپیلش سکریٹری مکتیش پردیشی نے کہا کہ جی-20 سمٹ کے لیڈران کو باجرا سے بنے ہندوستانی کھانوں کو پیش کرنے کا اقدام، بشمول باجرا پرمبنی پکوان، نہ صرف ہندوستان کے بھرپورپاک ورثے کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ اتحاد کی سربراہی اورمشترکہ مستقبل کے موضوع سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
ملیٹ اسپیشل تھالی کا انتظام
دراصل، ہندوستان 2023 کو’ملیٹ آف دی ایئر‘ کے طورپرمنا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیٹ اسپیشل تھالی، ملیٹ پلاؤ اورملیٹ اڈلی جیسے پکوان پیش کئے جا رہے ہیں۔ جی-20 میں حصہ لینے والے مہمانوں کے استقبال میں مختلف ہندوستانی ریاستوں کے اسپیشل پکوان بھی پیش کئے جائیں گے۔ سمٹ کے الگ الگ انعقاد میں راجستھان کا دال باٹی چورما، بنگالی رسگلّا، جنوبی ہندوستانی اسپیشل مسالہ ڈوسا اوربہار کا لٹّی چوکھا جیسے لذیذ اور خاص پکوان بھی پیش کئے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…