اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (IIM) لکھنؤ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مستقبل کبھی اُن لوگوں کا نہیں ہوتا جو محفوظ راستے چنتے ہیں۔‘‘ انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ممکنات کو زیادہ سے زیادہ تلاش کریں، کیوں کہ یہی رویہ نئے بھارت کی بنیاد ہے۔
گوتم اڈانی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ’’مستقبل اُن لوگوں کا ہوتا ہے جو زیادہ سے زیادہ امکانات پیدا کرتے ہیں اور ایسا کرنے کا مطلب ہے انجانے راستوں پر قدم رکھنا۔‘‘ انھوں نے کہا کہ آئی آئی ایم جیسے ادارے میں خطاب کرنا ان کے لیے ایک اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی، کیوں کہ وہ صرف مینجمنٹ کے طلبا سے نہیں بلکہ ’’نئے بھارت کے معماروں‘‘ سے مخاطب ہیں۔
طلبا کو دیے اہم مشورے
اس دوران گوتم اڈانی نے طلبا کو اہم مشورے دیتے ہوئے کہا کہ جب اعداد و شمار (data) ساتھ نہ دیں، تو اپنے وجدان (instincts) پر بھروسہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ ’’مستقبل کارپوریشنز سے نہیں، بلکہ جرأت سے محفوظ ہوتا ہے۔‘‘ انھوں نے اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ منزل جو واقعی حاصل کرنے کے لائق ہوتی ہے، وہ آپ کو آزماتی ہے۔ گوتم اڈانی نے کہا کہ ’’میری زندگی کے ہر اہم سفر میں ایک ایسا وقت ضرور آیا جب وسائل ختم ہوگئے اور سہارے چھن گئے، مگر میرے خوابوں کی آگ کبھی نہیں بجھی۔‘‘
صرف 16 سال کی عمر میں کیا تھا کاروبار کا آغاز: اڈانی
گوتم اڈانی نے اپنی کاروباری زندگی کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے محض 16 سال کی عمر میں احمد آباد سے ممبئی کا رُخ کیا تاکہ ہیرے کے کاروبار میں قسمت آزمائی کر سکیں۔ انھوں نے بتایا کہ ’’یہ پہلا موقع تھا جب میں نے خطرات، تعلقات اور عالمی روابط کی طاقت کو سمجھا۔ بعد ازاں میں اپنے بھائی کے پالیمر فیکٹری میں مدد کے لیے احمد آباد واپس گیا، جہاں میں نے لاجسٹکس اور سپلائی چین کے مفاہیم کو گہرائی سے سمجھا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…