قومی

PM Modi offers a Mantra of Unity to the Nation: سندھی نئےسال سے منی پور کے تہوار تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا اتحاد کا منتر

نئی دہلی :بھارت کی ثقافتی تنوع اور مختلف تہواروں کے حسین امتزاج کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مختلف برادریوں کے نو سال کے مواقع پر ملک کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ‘چیٹی چند’ اور ‘ساجیبو چیراوبا’ کے مقدس موقع پر اتحاد، مثبت سوچ اور خوشحالی کا پیغام دیا۔وزیر اعظم نے سندھی برادری کے اہم تہوار ‘چیٹی چند’ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا سال سب کے لیے مبارک اور خوشیوں بھرا ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “اس مبارک  موقع پر آپ سب کو ہاردک مبارکباد۔ یہ مقدس تہوار معاشرے میں خوشیاں لائے، لوگوں کی امیدوں کو پورا کرے اور اتحاد کے جذبے کو مزید مضبوط بنائے۔”

انہوں نے آخر میں پرارتھنا کی کہ بھگوان جھولے لال کا آشیرواد سب پر قائم رہے۔ چیٹی چند دراصل سندھی نئےسال کی علامت ہے اور اس دن کو بھگوان جھولے لال (ورون دیو کے اوتار) کی یومِ پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے، جو بہار کی آمد اور برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔اسی طرح منی پور کے روایتی قمری نئے سال ‘ساجیبو چیراوبا’ کے موقع پر بھی وزیرِ اعظم مودی  نے خصوصی پیغام جاری کیا۔ یہ تہوار خاص طور پر میتئی برادری کی جانب سے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، “تمام لوگوں کو ساجیبو چیراؤبا کی دلی مبارکباد۔ نیا سال آپ کی زندگی میں
خوشی، خوشحالی اور کامیابی لے کر آئے۔”

وزیر اعظم  مودی نے مزید کہا کہ ہر جگہ امید اور مثبت سوچ کا ماحول قائم رہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔دوسری جانب منوج سنہا نے بھی نوارتری کے مقدس موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے “جے ماتا دی” کے نعروں کے ساتھ سب کی بھلائی، امن اور خوشحالی کے لیے پرارتھناکی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

17 minutes ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

35 minutes ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

41 minutes ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

50 minutes ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 hour ago