قومی

India is setting new benchmarks: ’ڈیجیٹل انڈیا‘ سے ’ڈیپ ٹیک‘ تک بھارت نئے سنگ میل قائم کررہا ہے: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے گزشتہ دہائی میں ڈیجیٹل انڈیا سے لے کر ڈیپ ٹیک، چندریان اور بایو اکانومی تک کئی نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ یہ بیان وزیراعظم دفتر کی جانب سے جمعہ کو جاری کیا گیا۔ وزیراعظم نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کے ایک مضمون کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’ہم سب کی کوششوں سے ہمارا ملک سائنس اور انوویشن میں عالمی قیادت کی نئی تعریف کر رہا ہے اور خود اعتمادی سے بھرپور خود کفیل بھارت اب پوری دنیا کے لیے تحریک بن چکا ہے۔‘‘

اختراع میں بھارت اب دنیا کو کررہا ہے متاثر

اپنے مضمون میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ آج بھارت ٹیکنالوجی میں فالوور (پیروکار) نہیں بلکہ دوسروں کو اپنی اختراعات سے متاثر کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیراعظم مودی کی قیادت میں ملک نے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدان میں زبردست پیش رفت کی ہے جس میں ڈیجیٹل اختیارات سے لے کر خلائی تحقیق تک کے میدان شامل ہیں۔

عالمی سطح پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو نئی جہت

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یو پی آئی (Unified Payments Interface) نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عالمی سطح پر نئی جہت دی ہے۔ بھارت کی بایو اکانومی نے پچھلے 10 برسوں میں تیز رفتار ترقی کی ہے۔ بھارتی معیشت 2014 میں 10 ارب ڈالر کی تھی جو 2024 میں بڑھ کر 165.7 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔

چندریان، گگن یان اور 5G بھارت کی نئی پہچان

جتندر سنگھ کے مطابق چندریان اور گگن یان مشنوں نے بھارت کو خلائی سفر کرنے والے ممالک کی صف میں مستحکم مقام دلایا ہے۔ وہیں 5G کے آغاز اور ڈیجیٹل سفارت کاری نے رابطے اور اختیارات کو آخری حد تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے، جو اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ زراعت، صحت، تعلیم اور حکمرانی جیسے تمام شعبوں میں اختراع اور ذہانت کا فائدہ پہنچے۔

عوام تیزی سے ڈیجیٹل نظام اپنا رہے ہیں

حال ہی میں بینک آف بڑودہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال دسہرہ سے دیوالی کے درمیان یو پی آئی کے ذریعے لین دین بڑھ کر 17.8 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے 15.1 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے 17 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت کی عوام تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

From Small-Town India To Lord’s: چھوٹے شہر سے لارڈز تک، کرانتی گوڑ اور یستیکا بھاٹیا نے کرکٹ میں رقم کردی تاریخ

کرانتی نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کرکے لارڈز میں ٹیسٹ کرکٹ…

1 hour ago

INDIA alliance meeting: انڈیا الائنس کی میٹنگ میں کون کون ہوئے شامل؟ کانگریس نے جاری کی مکمل فہرست

رپورٹ کے مطابق انڈیا الائنس سے دو جماعتیں الگ ہو چکی ہیں۔ پہلے اس اتحاد…

2 hours ago

SP’s Bold Move in Rajya Sabha Fray: راجیہ سبھا کے میدان میں ایس پی کا بڑا داؤ، رام گوپال کے ساتھ دھن راج ناتھوانی نے کیا نامزدگی داخل

دھن راج ناتھوانی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں گروپ صدر ہیں۔ ان کی پروفائل کے مطابق…

2 hours ago