قومی

Weather Forecast Today: شمالی بھارت میں موسم کی آنکھ مچولی جاری، دہلی  کے موسم کا بدلا مزاج ،کئی ریاستوں میں گھنے کہرے کا امکان

نئی دہلی: شمالی بھارت میں موسم ایک بار پھر کروٹیں بدل رہا ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے جمعہ 6 فروری کو اتر پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور بہار میں گھنے کہرے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں 7 فروری کو صبح اور رات کے وقت شدید کہرا چھانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کئی علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہو سکتی ہے۔

دہلی کا موسم

دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صبح اور شام شدید سردی کا احساس برقرار ہے، جب کہ دن کے وقت دھوپ نکلنے سے کچھ راحت ملتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دہلی میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ دن کے وقت ہواؤں کی رفتار 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت ہلکا کہرا دیکھا جا سکتا ہے۔ 7 اور 8 فروری کو بھی دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اتر پردیش میں ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر

اتر پردیش میں حالیہ بارش کے بعد ایک بار پھر گھنا کہرا لوٹ آیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں تک ریاست میں مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 8 فروری سے اتر پردیش کے شمال مغربی حصوں اور قریبی علاقوں میں ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہو سکتا ہے۔

آج کا موسم کیسا رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتر پردیش میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت کہیں کہیں ہلکا سے درمیانہ کہرا دیکھنے کو مل سکتا ہے، تاہم گھنے کہرے کے حوالے سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔ صاف موسم کے باعث دن کے وقت اچھی دھوپ نکلنے کے آثار ہیں۔ اس دوران 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، جس سے صبح اور شام سردی برقرار رہے گی، تاہم دن میں دھوپ کے سبب سردی سے کچھ راحت ملے گی۔

آئی ایم ڈی کے مطابق اتر پردیش میں آئندہ تین سے چار دن موسم میں خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ ترائی علاقوں سمیت دیگر حصوں میں بھی کہرے کا اثر آہستہ آہستہ کم ہوگا۔ رات کے درجہ حرارت میں اگلے پانچ دن کسی بڑی تبدیلی کے آثار نہیں ہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں آئندہ 48 گھنٹوں میں 2 سے 3 ڈگری اضافہ ہو سکتا ہے، اس کے بعد دو دن تک درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

بہار کا موسم

محکمہ موسمیات نے بہار میں آج 6 فروری کو گھنے کہرے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے باعث صبح اور رات کے وقت آمد و رفت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اور ریل سروسز میں تاخیر بھی ممکن ہے۔ تاہم آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

21 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

57 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

1 hour ago