میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ جن لوگوں کو ہم اپنی کتابوں میں غیر ملکی حملہ آور بتاتے ہیں، کوئی لودی ہے، کوئی غازی ہے، وہ سب دراصل ہندوستانی لٹیرے تھے۔ وہ باہر سے نہیں آئے تھے۔ یہ کہنا ہے بھارت کے سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کا۔ سابق نائب صدر جمہوریہ کے اس بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حملہ آور ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ غیر ملکی حملہ آوروں اور لٹیروں کے تئیں سابق نائب صدر جمہوریہ کی ہمدردی ان کی بیمار ذہنیت کو ظاہر کرتی ہے۔دراصل حامد انصاری نے ایک صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں تاریخ کی کتابوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی تاریخ کی کتابوں میں جنہیں غیر ملکی حملہ آور اور لٹیرے بتایا گیا ہے، وہ سب حقیقت میں ہندوستانی لٹیرے تھے۔ اس میں محمود غزنوی بھی شامل ہے۔
محمود غزنوی ہندوستانی تھا—حامد انصاری
انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ تباہ کیا، انہوں نے وہ تباہ کیا، لیکن وہ سب ہندوستانی تھے۔
سابق نائب صدر جمہوریہ کے اس بیان کے بعد بی جے پی نے کانگریس اور حامد انصاری پر زبردست حملہ کیا۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سدھانشو تریویدی نے کہا کہ، کانگریس اور اس کا ایکو سسٹم غیر ملکی حملہ آوروں کی تعریف کرتا ہے ۔ یہ افسوسناک ہے کہ ایسا شخص بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جیسے اعلیٰ منصب پر فائز رہ چکا ہے۔
پہلے بھی متنازع بیانات دے چکے ہیں حامد انصاری
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے سیاسی ہلچل مچا دینے والا بیان دیا ہو۔ اس سے قبل 26 مئی 2016 کو ایران کے دورے کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔ اس بیان پر بھارتی حکومت نے ان پر بین الاقوامی سطح پر بھارت کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…