قومی

President Appoints Dr. Dinesh Sharma as LG of Andaman and Nicobar: دنیش شرما بنائے گئے انڈمان نکوبار جزائر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر، یوپی میں نبھا چکے ہیں نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری

نئی دہلی: اترپردیش کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹردینیش شرما کو انڈمان ونکوبارجزائرکا نیا لیفٹیننٹ گورنرمقررکیا گیا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے ان کی تقرری کومنظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹردنیش شرما اس وقت راجیہ سبھا کے رکن ہیں اوران کی مدتِ رکنیت آئندہ ہفتے ختم ہونے والی ہے۔ اس کے بعد وہ انڈمان و نکوبارجزائرکے لیفٹیننٹ گورنرکی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ صدرجمہوریہ کی جانب سے جاری منظوری کے مطابق یہ تقرری ڈاکٹردنیش شرما کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے مؤثرہوگی۔

ڈاکٹردنیش شرما اترپردیش میں نائب وزیراعلیٰ کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی نئی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کی راجیہ سبھا کی مدت مکمل ہونے والی ہے۔ ستمبر 2023 میں، بی جے پی نے دنیش شرما کواتر پردیش سے واحد راجیہ سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے اپنے امیدوارکے طورپراعلان کیا، جوجون 2023 میں ہری دواردوبے کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔

دنیش شرما کواگست 2014 میں بی جے پی کا قومی نائب صدرمقررکیا گیا تھا۔ وہ 22-2017 کے درمیان یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی اترپردیش حکومت کے پہلے دورمیں دونائب وزیراعلیٰ میں سے ایک تھے۔ انہیں وزیراعظم نریندرمودی اورآرایس ایس کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ وہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے بھی قریبی تھے۔ وہ لکھنؤ یونیورسٹی میں پروفیسراورنوابوں کے شہرلکھنؤ کے میئرکے طورپرخدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ پہلی بار2008 میں اورپھر2012 میں لکھنؤکے میئرمنتخب ہوئے تھے۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد دنیش شرما کوگجرات بی جے پی کا سربراہ مقررکیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

48 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

2 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

3 hours ago