قومی

Former UK PM Rishi Sunak meets PM Modi: برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، عوامی خدمات میں 25 سال مکمل ہونے پر دی مبارکباد

نئی دہلی: برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سونک نے منگل کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور عوامی خدمات میں 25 سال مکمل کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔ انہوں نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کی بھی تعریف کی۔ سنک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنے سابقہ ​​تعاون کو یاد کیا اور ان کے عزم، محنت اور توانائی کو قابلِ تقلید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان اور برطانیہ کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی امید ظاہر کی۔ رشی سنک نے لکھا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی دہلی میں آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔ عوامی خدمات میں 25 سال مکمل کرنے پر مبارک باد، یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ جب میں وزیر اعظم تھا تو آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا۔ آپ کا عزم، آپ کی محنت اور آپ کی توانائی ہم سب کے لیے ایک مثال ہے۔ آپ کی قیادت میں ہندوستان اور برطانیہ کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ غیر یقینی صورت حال والی دنیا میں تجارت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ہمارے دونوں ممالک کا زیادہ تعاون انتہائی اہم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں برطانیہ اور ہندوستان کے تعلقات مزید قریبی ہوں گے۔‘‘

عالمی نظام میں تبدیلی اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورت حال

اس سے قبل دن میں رشی سنک نے کہا کہ ہندوستان اور خلیجی ممالک جیسے ملک بدلتے ہوئے عالمی نظام میں تیزی سے اپنا راستہ خود متعین کرنے کی صلاحیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممالک ہمیشہ امریکہ یا چین کے موقف سے اتفاق نہیں کریں گے، جو عالمی طاقت کے توازن میں تبدیلی اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورت حال کی عکاسی کرتا ہے۔ قومی دارالحکومت میں منعقدہ بلومبرگ نیو اکانومی فورم 2026 کے دوران ’غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ‘ کے عنوان سے ایک پینل مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے سنک نے کہا کہ دنیا کثیرالجہتی اور قواعد پر مبنی اس نظام سے دور ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس نے عالمی معیشت کو تشکیل دیا تھا۔ ان کے مطابق، اس تبدیلی نے غیر یقینی صورت حال اور نئے خطرات کو جنم دیا ہے۔ سنک نے کہا، ’’ہم سب نے ایک ایسے کثیرالجہتی نظام میں سرمایہ کاری اور کام کرتے ہوئے پرورش پائی، جو قواعد پر مبنی تھا اور بڑی حد تک امریکہ کے ذریعے نافذ کیا جاتا تھا۔ صدر ٹرمپ اس صورت حال کی وجہ نہیں بلکہ اس کی علامت ہیں۔ اب ہم ایک ایسی دنیا میں ہیں جہاں یہ واضح نہیں کہ عالمی نظام کس شکل میں مستحکم ہوگا، اور اس سے جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورت حال اور خطرات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے چین کے ابھرنے کو بھی عالمی معیشت کی ایک اہم نئی خصوصیت قرار دیا اور کہا کہ چین اقتصادی، فوجی اور تکنیکی شعبوں میں امریکہ کے برابر کا حریف بن چکا ہے۔ سنک کے مطابق، ہندوستان اور خلیجی ممالک جیسے ملک اب اپنے مفادات کے مطابق آزادانہ فیصلے کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممالک ضروری نہیں کہ واشنگٹن یا بیجنگ کے موقف کی پیروی کریں، بلکہ اپنی ترجیحات کے مطابق اقدامات کریں گے۔

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر پیش رفت

دریں اثنا، ہندوستان اور برطانیہ نے اپنے جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) کے تحت ٹیرف رعایتوں کے استعمال سے متعلق سالانہ اعداد و شمار کا تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کا مقصد تجارتی معاہدے پر بہتر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنانا اور زیادہ سے زیادہ کاروباری اداروں، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں، کو اس کے فوائد پہنچانا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو نئی دہلی میں ہندوستان-برطانیہ مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی (جیٹکو) کے 16ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ہندوستان کے وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور برطانیہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ برائے کاروبار، اختراع و سائنس جوناتھن رینالڈز نے شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے 15 جولائی 2026 کو معاہدہ نافذ ہونے کے بعد سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

14 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

31 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

2 hours ago