نئی دہلی: سابق سینئر بیوروکریٹ اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے پریس سیکریٹری رہ چکے ایس ایم خان کا اتوار کے روز (17 نومبر) انتقال ہو گیا۔ دہلی کے ساکیت کے میکس ملٹی اسپیشیلٹی اسپتال کے آئی سی یو میں ان کا علاج چل رہا تھا، جہاں انہوں نے اس دار فانی کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا۔
انڈین انفارمیشن سروس (IIS) کے افسر رہے ایس ایم خان نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ دوردرشن نیوز کے ڈائریکٹر جنرل، رجسٹرار آف نیوز پیپرز فار انڈیا (RNI)، اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کے ترجمان بھی رہ چکے تھے۔
ڈی جی کے طور پر 2013 میں انہوں نے ڈی ڈی نیوز اردو ڈیسک کے قیام می کلیدی رول ادا کیا تھا. اور چوبیس گھنٹے میں دس اردو بلیٹن کی شروعات بھی کی تھی۔
ایس ایم خان اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے لیے جانے جاتے تھے۔ پریس سیکریٹری کے طور پر انہوں نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ساتھ کام کیا، جس سے ان کی عوامی خدمات اور ملک کے لیے ان کے عزم کو مزید تقویت ملی۔
ملک بھر سے ان کے جاننے والوں کی طرف سے تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ بیوروکریٹس، صحافیوں، اور عوامی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان کے میڈیا اور بیوروکریسی میں ایس ایم خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…