قومی

PM Modi Tribute to Former PM Chandrashekhar: سابق وزیر اعظم چندرشیکھر جرات اور جمہوری اقدار کی علامت تھے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’سابق وزیر اعظم چندرشیکھر جی کو ان کی جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اس سال ان کی 100ویں جینتی سال کا آغاز ہو رہا ہے اور یہ ایک خوشحال اور منصفانہ بھارت کے ان کے خواب کو حقیقت بنانے کے عزم کو دہرانے کا موقع ہے۔‘‘انہوں نے کہا، ’’چندرشیکھر جی کو ایک ایسے عوامی لیڈر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جو جرات، مضبوط یقین اور جمہوری اقدار کے تئیں گہری وابستگی رکھتے تھے۔ بھارت کی مٹی سے گہرا تعلق رکھنے والے اور عام شہریوں کی امنگوں کے تئیں حساس، انہوں نے عوامی زندگی میں سادگی اور صاف گوئی کو فروغ دیا۔‘‘

بھارت کے نوجوانوں سے اپیل

انہوں نے مزید کہا، ’’مجھے وہ مواقع اچھی طرح یاد ہیں جب مجھے ان سے ملنے اور ملک کی ترقی سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا۔ میں بھارت کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے ان کے خیالات اور کوششوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ پڑھیں۔‘‘

نتن گڈکری نے بھی انہیں یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل و شاہراہیں نتن گڈکری نے بھی انہیں یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے خدمات کو سلام کیا۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے پیغام میں کہا

وہیں مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے انہیں ایک مقبول سیاست دان اور زبردست مقرر قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، ’’مقبول سیاست دان، زبردست مقرر اور سابق وزیر اعظم چندرشیکھر جی کی جینتی پر کوٹی کوٹی نمن۔ محروم اور پسماندہ طبقات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے وقف آپ کی زندگی ہم سب کے لیے باعثِ تحریک ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Swami Prasad Maurya Remarks on INDIA Alliance: ’راہل ہی ملک کے ہیرو ہیں، مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘، اکھلیش کے انکار پر سوامی پرساد موریہ کا جواب

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…

33 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago