-بھارت ایکسپریس
Senior BSP Leader Haji Yaqub Qureshi: لمبے وقت سے پولیس کی گرفت سے دور رہے بی ایس پی کے سینئرلیڈر اور سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی اور ان کے بیٹے عمران قریشی کو پولیس کے ذریعہ دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ میرٹھ کرائم برانچ کی ٹیم نے حاجی یعقوب قریشی اوران کے بیٹے کو دہلی کے چاندنی محل تھانہ علاقہ کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کرائم برانچ کی ٹیم دونوں کو گزشتہ 9 ماہ سے تلاش کر رہی تھی۔ ایک معاملے میں سابق وزیر سمیت سات لوگوں پر گینگسٹرایکٹ کے تحت معاملہ درج ہے۔ پولیس نے حاجی یعقوب قریشی اور عمران قریشی پر 50 ہزار کا انعام بھی اعلان کر رکھا تھا۔
درج ہوا تھا گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ
معاملہ کھرکھودا کے علی پور کا ہے۔ یہاں واقع الفہیم میٹرکس پرائیویٹ لمیٹیڈ میں بغیر اجازت کے میٹ پیکیجنگ اور پروسیسنگ کے معاملے میں بی ایس پی لیڈر حاجی یعقوب قریشی سمیت سات لوگوں پر میرٹھ پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ درج مقدمے میں حاجی یعقوب قریشی کی بیوی اور ان کے دونوں بیٹوں کے نام بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: MCD Mayor Elections: امانت اللہ خان کا سنسنی خیز انکشاف- ایوان سے باہر رہنے کے لئے کانگریس کو بی جے پی نے دیا یہ بڑا تحفہ
31 مارچ 2022 کو میرٹھ کے تھانہ کھرکھودا میں حاجی یعقوب قریشی کے بیٹے عمران قریشی کی علی پور کھرکھودا واقع الفہیم میٹرکس پرائیویٹ لمیٹیڈ میٹ فیکٹری میں پولیس کے ذریعہ دبش دی گئی تھی اور وہاں چل رہےغیرقانونی طور پر میٹ پیکیجنگ اور پروسیسنگ کو پکڑا گیا۔ تب اس معاملے میں پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ان میں حاجی یعقوب قریشی کے علاوہ ان کی بیوی سنجیدہ بیگم اور ان کے بیٹے فیروز قریشی اور عمران قریشی کے نام بھی شامل تھے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…