قومی

Tender Commission Scam Case: جھارکھنڈ کے سابق وزیر عالمگیر کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، ضمانت عرضی مسترد، ٹینڈر کمیشن گھوٹالے میں 14 ماہ سے جیل میں ہیں بند

رانچی: جھارکھنڈ کے دیہی ترقی محکمہ میں ٹینڈر کمیشن گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سابق ریاستی وزیر اور کانگریس لیڈر عالمگیر عالم کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے 14 ماہ سے جوڈیشل حراست میں قید سابق وزیر کی ضمانت عرضی مسترد کردی ہے۔

عرضی پر 20 جون کو سماعت ہو گئی تھی مکمل

ان کی عرضی پر تمام فریقین کی سماعت 20 جون کو مکمل ہونے کے بعد جسٹس سوجیت نارائن پرساد کی بنچ نے اسے محفوظ کر لیا تھا۔ عرضی پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ زوہیب حسین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی جانب سے کیس پیش کیا جبکہ عالمگیر عالم کی جانب سے ایڈووکیٹ ایس ناگاموتھو نے دلائل پیش کئے۔

پی ایم ایل اے نے بھی مسترد کر دی ضمانت عرضی

رانچی کی پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ کورٹ) کی جانب سے ضمانت کی عرضی مسترد ہونے کے بعد عالمگیر عالم نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی، لیکن یہاں بھی انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں 15 مئی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل ای ڈی نے عالمگیر عالم کے او ایس ڈی سنجیو لال، ان کے گھریلو ملازم اور کئی ٹھیکیداروں کے ٹھکانوں پر 6 مئی 2024 کو چھاپے مارے تھے۔ اس دوران سنجیو لال کے گھریلو ملازم جہانگیر عالم کے ٹھکانے سے 30 کروڑ روپے، ٹھیکیدار منا سنگھ کے ٹھکانے سے 2.93 کروڑ روپے اور راجیو سنگھ کے ٹھکانے سے 2.14 کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے۔

عالمگیر عالم پر کمیشن لینے کا الزام

چھاپے کے بعد ای ڈی کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ دیہی ترقی میں ٹنڈروں کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر کمیشن کا کھیل چل رہا ہے۔ کمیشن کی ایک بڑی رقم وزیر عالمگیر عالم تک پہنچتی تھی۔ ریاست میں، عالمگیر عالم ہیمنت سورین 2.0 اور پھر چمپئی سورین کی کابینہ میں نمبر دو وزیر تھے۔ وہ جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی تھے۔ جیل جانے کے چند دن بعد انہوں نے ان دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kannauj Accident: قنوج میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر دردناک حادثہ، ٹرک نے کھڑی بس کو ماری ٹکر، 4 اسکولی بچوں کی موت، 35 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ راحت اور…

1 hour ago

Earthquake in Nepal: نیپال میں 5.3 شدت کا زلزلہ، ہندوستان کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے جھٹکے

زلزلے کے بعد کسی شخص کی موت، زخمی ہونے یا املاک کو نقصان پہنچنے کی…

2 hours ago

PM Modi Extends Wishes on Kartik Purnima and Dev Deepawali: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کی مبارکباد دی

کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈران…

4 hours ago