-بھارت ایکسپریس
کانگریس لیڈر اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے سابق صدر محمد اظہرالدین ای ڈی دفتر پہنچے۔ محمد اظہرالین کو ای ڈی نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں سمن بھیجا تھا، جس کے بعد وہ منگل کوحیدرآباد میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ وفاقی ایجنسی ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے اورپی ایم ایل اے کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کررہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہرالدین کو پہلے تین اکتوبرکو یہاں فتح میدان روڈ واقع دفترمیں ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا، لیکن انہوں نے ای ڈی سے تھوڑا وقت مانگا تھا اور پھر اسی لئے انہیں منگل (8 اکتوبر) کو بلایا گیا۔ دراصل، محمد اظہرالدین پر حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن میں بدعنوانی کا الزام ہے۔ بتایا گیا کہ ایسوسی ایشن میں فنڈ میں 20 کروڑ روپئے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے۔
9 مقامات پر لی گئی تھی تلاشی
ای ڈی نے تلنگانہ میں گزشتہ سال نومبر میں 9 مقامات پر تلاشی لی تھی اور اس دوران ای ڈی نے کچھ ضروری دستاویز اور کچھ ڈیجیٹل ڈیوائس برآمد کئے تھے، جس کے بعد فنڈ میں ہیرا پھیری سے متعلق محمد اظہرالدین کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پرائیویٹ کمپنیوں کو اعلیٰ شرح پر ٹھیکے دیئے اورایسوسی ایشن کو کروڑوں روپئے کا نقصان پہنچایا۔ اس معاملے میں ای ڈی نے تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ار آگے کی جانچ جاری ہے۔
محمد اظہرالدین کا سفر
محمد اظہرالدین سال 2021 تک حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر کام کررہے تھے۔ وہ کرکٹر سے لیڈر بنے۔ سال 2009 میں وہ کانگریس کے ٹکٹ پریوپی کے مرادآباد سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اترپردیش سے ہٹ کر سال 2014 میں لوک سبھا الیکشن راجستھان سے لڑا، لیکن اس بارقسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد سال 2018 میں انہیں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقررکیا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
کریسل (CRISIL) کی مارکیٹ انٹیلی جنس اور تجزیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ…
اروند کجریوال نے خواتین کو جوتے پہنانے پر پرویش ورما کو نشانہ بنایا۔ کجریوال نے…
بدھوری نے یہ بھی کہا تھاکہ لالو یادو نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بہار…
نئی دہلی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں اپنا نامزدگی داخل کرنے کے بعد، کجریوال نے…
اڈانی گروپ کے زیراہتمام مہاکمبھ کے سیکٹر 19 میں اسکون کے ذریعہ قائم کردہ مرکز…
25 ماہرین اقتصادیات کے منٹ پول نے تخمینہ لگایا تھا کہ خوردہ افراط زر دسمبر…