-بھارت ایکسپریس
سابق گورنراور عظیم سیاسی لیڈر ڈاکٹر عزیز قریشی کا انتقال ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرعزیز قریشی نے آج جمعہ کے روز (یکم مارچ، 2024) کو بھوپال کے اپولو اسپتال میں صبح 10:30 بجے آخری سانس لی۔ وہ تین ریاستوں کے گورنر رہ چکے ہیں جبکہ مدھیہ پردیش کے سینئرکانگریسی لیڈران میں ان کا شمارہوتا تھا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی میں کئی اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔ سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے قریبی کہے جانے والے ڈاکٹرعزیز قریشی اپنے بے باک بیانوں کے لئے جانے جاتے تھے۔
ڈاکٹرعزیز قریشی کی پیدائش 24 اپریل، 1940 کو بھوپال میں ہوئی تھی۔ وہ مدھیہ پردیش الیکشن کمیٹی کے سکریٹری، انڈین نیشنل یوتھ کانگریس کے بانی رکن، ایم پی متسے محکمہ کارپوریشن کے صدر رہ چکے ہیں۔ ساتھ ہی عزیز قریشی کو مدھیہ پردیش حکومت نے 24 جنوری 2020 کو مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا چیئرمین بھی بنایا تھا۔
تین ریاستوں کے رہ چکے ہیں گورنر
مدھیہ پردیش کے کابینی وزیر رہنے کے ساتھ ہی سال 1984 کے لوک سبھا الیکشن میں مدھیہ پردیش کے ستنا سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ بھی منتخب کئے گئے تھے۔ عزیز قریشی تین ریاستوں کے گورنر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اترپردیش، اتراکھنڈ اورمیزورم میں گورنر کا عہدہ سنبھالا۔ ڈاکٹرعزیز قریشی سب سے پہلے سال 2012 میں اتراکھنڈ کے گورنربنے، اس کے بعد سال 2014 میں انہیں اترپردیش کا گورنر (اضافی چارج) بنایا گیا جبکہ 2014 میں اتراکھنڈ کے گورنربنے۔ اس کے بعد سال 2014 میں انہیں اترپردیش کا گورنر (اضافی چارج) بنایا گیا جبکہ 2015 میں انہیں میزورم کا 15واں گورنر بنایا گیا تھا۔ عزیز قریشی 1961 سے 62 تک مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے الیکشن انچارج تھے۔ پبلک ریلیشن سیل انہیں کے سپرد کی گئی تھی۔ وہ 1972 میں ایم ایل اے بنے اور 72-75 تک وزیرآبپاشی رہے۔ انہیں موسیقی (میوزک) اورسیروتفریح میں خاص دلچسپی تھی۔ سماجی کاموں میں جوش وخروش سے حصہ لیتے تھے۔ انہوں نے خاص طورپرمعاشرے کے کمزورطبقے کو بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کی۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…