Senior BJP Leader LK Advani Admitted in Hospital: سینئربی جے پی لیڈر اور سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ 96 سال کے بی جے پی لیڈر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ ان کی طبیعت گزشتہ ماہ بھی خراب ہوئی تھی اورانہیں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔
لال کرشن اڈوانی کی سیاسی حیثیت کیا رہی ہے؟
لال کرشن اڈوانی 2002 سے 2004 تک ہندوستان کے نائب وزیراعظم رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 1999 سے 2004 تک مرکزی وزیرداخلہ بھی رہے ہیں۔ اڈوانی کے لئے کہا جاتا ہے کہ وہ ان لیڈران میں سے ہیں، جنہوں نے بی جے پی کو زمینی اور تنظیمی طورپر سینچا ہے۔ اسی سال مارچ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے لال کرشن اڈوانی کو ملک کے سب سے بہترین اعزاز بھارت رتن سے سرفراز کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…