قومی

Haji Mohammad Ishraq Khan joins Congress: دہلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، سیلم پور سے سابق ایم ایل اے حاجی محمد اشراق خان کانگریس میں ہوئے شامل

نئی دہلی: دہلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی کے سیلم پور سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق ایم ایل اے حاجی محمد اشراق خان جمعہ کے روز اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہو گئے۔ پارٹی نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ کانگریس کی دہلی یونٹ کے صدر دیویندر یادو نے اشراق اور ان کے حامیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

 

یادو نے کہا، ’’یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اشراق نے AAP چھوڑ کر دہلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف سیلم پور بلکہ پوری دہلی میں کانگریس کو مضبوط کریں گے، کیونکہ پارٹی میں ان کی موجودگی کانگریس کارکنوں کو دہلی کے ہر شہری تک پارٹی کی پکڑ بنانے میں مدد کرے گی۔

کانگریس کی پالیسیوں اور پروگراموں سے متفق: اشراق

بیان میں حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اشراق نے کہا کہ وہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی قیادت میں دہلی اور ملک میں کانگریس پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں سے پوری طرح متفق ہیں، کیونکہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔

کانگریس کی پالیسیوں پر کرتا رہوں گا کام: اشراق

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد حاجی اشراق خان نے کہا کہ میں دہلی اور ملک میں کانگریس کی پالیسیوں پر پورا بھروسہ رکھ کر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی عوام کے مفادات اور حقوق کے لیے جاری جدوجہد سے متاثر ہوکر کانگریس میں شامل ہوا ہوں۔ ان کی قیادت میں سیلم پور کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور مفادات کے لیے کانگریس کا سپاہی بن کر کام کروں گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

7 hours ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

7 hours ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

7 hours ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

7 hours ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

8 hours ago