قومی

S Jaishankar criticized European countries for supporting Pakistan: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کی پاکستان کی حمایت کے لیے یورپی ممالک پر تنقید، کہی نہایت سخت بات

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مسلسل سرحد پار دہشت گردی اور خراب جمہوری ریکارڈ کے باوجود پاکستان کی فوجی حکومتوں کی مسلسل حمایت کو لے کر یورپ پر سخت تنقید کی ہے۔ جرمنی کے برلن دورے کے دوران جرمن نیوز آؤٹ لیٹ پولیٹیکن سے بات کرتے ہوئے جے شنکر نے مغربی خارجہ پالیسی میں تضاد کو اجاگر کیا۔

اس سے قبل جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں، انھوں نے جرمنی اور ہندوستان کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے، انسداد دہشت گردی تعاون، لچک دار سپلائی چین اور وسیع تر عالمی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

پاکستان کی فوجی حکومت کو جتنی حمایت یورپ نے دی ہے، اور کسی نے نہیں دی: ایس جے شنکر

دریں اثنا پاکستان کے حوالے سے یورپ کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ’’1947 میں ہماری آزادی کے بعد سے ہی کشمیر میں پاکستان نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کے بعد آٹھ دہائیوں میں ہم نے کیا دیکھا ہے؟ آپ کی ہی زبان میں کہیں تو بڑا اور جمہوری یورپ اس خطے (پاکستان) میں فوجی آمریتوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کسی نے بھی فوجی حکومت کی اتنی حمایت نہیں کی اور پاکستان میں جمہوریت کو اتنے طریقوں سے کمزور نہیں کیا، جتنا کہ مغرب نے کیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوستان نے طویل عرصے سے یہ دلیل دی ہے کہ پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ سرحد پار دہشت گردی کو فعال کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے، خاص طور پر کشمیر، افغانستان اور پورے جنوبی ایشیا میں۔ نئی دہلی کا موقف ہے کہ پاکستان کی فوج وہاں کے سیاسی منظر نامے پر حاوی ہے اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بغیر کسی روک ٹوک کے کام کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Kedarnath Dham: کیدارناتھ میں صرف 5 ماہ میں 50 ٹن سے زیادہ کچرا جمع، پچھلے پورے سیزن سے ڈھائی گنا زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے صرف 5 ماہ میں پیدا ہونے والا کچرا…

13 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

3 hours ago