قومی

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

نئی دہلی: دہلی میں ترنگا مارچ کا اعلان کرنے والے سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے بعد مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت اور دہلی پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ممتا بنرجی نے ابھجیت دیپکے اور ان کے ساتھیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا، ’’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ  ہے‘‘

’یہ غیر اعلانیہ ایمرجنسی سے کم نہیں‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس کیا کر رہی ہے؟ ابھجیت دیپکے کو محض اس لیے حراست میں لے لیا گیا، کیونکہ وہ ہندوستانی پرچم ترنگا تھامے ہوئے تھے۔ ذرا سوچیے! آزاد ہندوستان میں ہمارے نوجوانوں کو اپنے جمہوری حقوق کا پرامن طریقے سے استعمال کرنے پر حراست میں لیا جا رہا ہے۔ یہ غیر اعلانیہ ایمرجنسی سے کم نہیں ہے۔ ’’جو حکومت اختلاف رائے سے ڈرتی ہے، وہ اب پوری نسل کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ایک ایسی فاشسٹ حکومت کا رویہ ہے، جو اپنی مرضی کے مطابق نہ چلنے والی کسی بھی آواز کو برداشت نہیں کر سکتی۔‘‘

’آپ کی دیدی پوری مضبوطی سے آپ کے ساتھ کھڑی ہیں‘

ممتا بنرجی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، ’’ابھجیت، آشوتوش، سورو، آپ ہندوستان کے نوجوانوں کی ہمت، سمجھ بوجھ اور امیدوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کسی کی آواز دباکر آپ پوری نسل کو خاموش نہیں کرا سکتے۔ آپ کی دیدی پوری مضبوطی سے آپ کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ’’کوئی بھی دھمکی، کوئی بھی حراست یا اقتدار کا کوئی بھی غلط استعمال جمہوریت کی روح کو کچل نہیں سکتا۔ جاگو، ہندوستان! جمہوریت، آزادی اور اختلاف رائے کے حق کی یہ لڑائی جاری رہے گی۔‘‘

وسطی دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

واضح رہے کہ دہلی کا سینٹرل پارک جمعہ کو بند رہا اور ہفتہ کو بھی بند رہے گا۔ سی جے پی نے جمعہ کی شام یہاں ترنگا مارچ نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے پیش نظر کناٹ پلیس، سینٹرل پارک اور پورے وسطی دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پورے علاقے میں دہلی پولیس کے 6 ہزار سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں۔ کناٹ پلیس، راجیو چوک، سینٹرل پارک، جنتر منتر اور پالیکا بازار سمیت دہلی کے اہم مقامات پر پولیس اور نیم فوجی دستے پوری طرح مستعد ہیں۔ وہیں سینٹرل پارک کے اندر سات سطحی سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

6 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

11 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

43 minutes ago