مہاراشٹرمیں اجیت پوارکی موت کے بعد ان کی اہلیہ سنیترا پوارکونائب وزیراعلیٰ بنایا جا رہا ہے۔ وہ این سی پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں قانون سازپارٹی (سی ایل پی) کی لیڈرمنتخب کی گئیں۔ سنیترا پوارہفتہ کی شام 5 بجے عہدے اوررازداری کا حلف لیں گی۔ تاہم، مہاراشٹر، بالخصوص ممبئی اوربارامتی میں سیاسی سرگرمیاں پہلے ہی کافی تیزہوچکی ہیں۔ ایک طرف سنیترا پوارحلف کی تیاری کررہی ہے۔ وہیں اجیت پوارکے بیٹے پارتھ پوارنے اپنے دادا شرد پوارسے ملاقات کی ہے۔
مہاراشٹرمیں سیاسی پیش رفت کے درمیان، شرد پوارنے واضح کیا ہے کہ این سی پی کے دونوں گروپوں کا انضمام ہونے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجیت پوارکی بھی خواہش تھی اوراسے پورا ہونا چاہئے۔ شرد پوارنے کہا کہ اجیت پوار، ششی کانت شندے اورجینت پاٹل نے دونوں گروپوں کے انضمام سے متعلق بات چیت شروع کی تھی۔ این سی پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں سنیترا پوارکوسی ایل پی کا لیڈرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف راج بھون میں حلف برداری کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔
لوک بھون سے جاری کیا گیا پروگرام
لوک بھون گورنردفترسے باضابطہ طورپرجانکاری بھی سامنے آگئی ہے۔ جانکاری کے مطابق، سنیترا پوارآج شام پانچ بجے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ 4 بجے گورنرآچاریہ دیو ورت دہرہ دون سے ممبئی لوٹ رہے ہیں۔ شام 5 بجے حلف برداری ہوگی۔ لوک بھون (راج بھون) میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ سنیترا پوار مہاراشٹرکی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ ہوں گی۔
چھگن بھجبل نے موجودہ سیاسی حالات پردیا بڑا بیان
این سی پی کے سینئرلیڈرچھگن بھجبل نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اراکین اسمبلی کی رائے اورموجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے گروپ لیڈراورنائب وزیراعلیٰ کا عہدہ سنیترا پوار کودینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پورا تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شرد پوارکے سوال پرکچھ نہیں کہنا چاہتا۔ میں نے انضمام کے بارے میں کچھ نہیں سنا ہے۔ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ میں چھوٹا آدمی ہوں۔ اجیت پوارگروپ کے این سی پی لیڈران انضمام سے متعلق بات کرنے سے مسلسل بچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انضمام سے متعلق کوئی بات چیت نہیں سنی ہے، میں اس پرکچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں۔ گروپ لیڈراورنائب وزیراعلیٰ عہدے کی تقرری کسی بھی دوسرے موضوع سے زیادہ ضروری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت…
اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…
بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…