قومی

Amit Shah slams Mamata Banerjee: وزیر داخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر شدید حملہ، کہا-’’2026 میں بنگال میں تبدیلی یقینی‘‘

کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی حکومت پر زوردار حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اب ترنمول کانگریس کی رخصتی طے ہے اور سال 2026 ریاستی سیاست میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ اس بار بنگال میں حکومت کی تبدیلی صرف ریاست کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔

گھس پیٹھ ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ

وزیرداخلہ نے کہا کہ جس طرح مغربی بنگال میں غیر قانونی دراندازی (گھس پیٹھ) بڑھتی جا رہی ہے، وہ اب صرف ریاست کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی حکومت نے جان بوجھ کر سرحدی سلامتی کو کمزور کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ جب مرکزی حکومت نے بارڈر فینسنگ (سرحدی باڑ) کے لیے زمین مانگی تو ممتا حکومت نے زمین دینے سے انکار کر دیا، جس کے باعث سرحد پر حفاظتی انتظامات مکمل نہیں ہو سکے۔

ریاستی انتظامیہ اور پولیس مکمل ناکام

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی انتظامیہ اور پولیس دراندازوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ امت شاہ نے کہا: ’’نہ پٹواری روکتے ہیں، نہ پولیس۔ الٹا جعلی دستاویزات بنا کر انہیں پورے ملک میں بھیج دیا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پارلیمنٹ میں اس سنگین مسئلے کو اٹھایا تو ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے مخالفت کی۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی کوتاہی تسلیم کی

امت شاہ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اب کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ممتا حکومت بارڈر فینسنگ کے لیے زمین فراہم نہیں کر رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ بی ایس ایف کو مقررہ مدت کے اندر زمین دی جائے تاکہ سرحدی سلامتی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ممتا بنرجی ’ماٹی اور مانوش‘ کا نعرہ دے کر اقتدار میں آئی تھیں، لیکن آج خواتین غیر محفوظ، زمین پر دراندازوں کا قبضہ اور عوام ترنمول سنڈیکیٹ سے پریشان ہیں۔

بی جے پی ہی بنگال کو محفوظ بنا سکتی ہے

عوام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اگر زمین، انسان اور مادر وطن کا تحفظ کرنا ہے تو وندے ماترم کا احترام کرنے والی بی جے پی کی حکومت بنانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننا صرف ریاست نہیں بلکہ پورے ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی الزام لگاتی ہیں کہ سرحدی سلامتی کی ذمہ داری مرکز کی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ریاست زمین ہی فراہم نہیں کرتی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی حکومت بنتے ہی 45 دن کے اندر بارڈر فینسنگ مکمل کر دی جائے گی۔

آسام، گجرات اور راجستھان کی مثال

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں گھس پیٹھ پر مؤثر قابو پایا گیا ہے۔ انہوں نے بنگال کی عوام سے اپیل کی کہ انہوں نے لیفٹ کی حکومت بھی دیکھی، ترنمول کی حکومت بھی دیکھی، اب ایک بار بی جے پی کو موقع دیں۔ امت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی چاہے جتنا این آر سی کی مخالفت کر لیں، لیکن دراندازوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی درانداز بچ بھی گیا تو بی جے پی کا وزیر اعلیٰ آکر اسے ہٹائے گا۔ آخر میں امت شاہ نے ممتا بنرجی کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ان میں بدعنوانی کے خلاف لڑنے کی ہمت ہے تو بدعنوان لیڈروں کو ٹکٹ نہ دے کر دکھائیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسا وہ کبھی نہیں کریں گی، کیونکہ اگر ٹکٹ نہ دیا گیا تو وہی لیڈر ان کے بھتیجے کا نام بے نقاب کر دیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

9 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

10 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

11 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

11 hours ago

Captain Smit Machhar: دبئی کے کراؤن پرنس نے کیپٹن اسمت مچھار سے کی ملاقات، ماتھا چوما اور کہا- ’ہمیں فخر ہے کہ آپ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں‘

اسپتال سے پہلی بار کیپٹن اسمت مچھار کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ تصاویر میں…

11 hours ago