BHU-IIT Student Molestation Case: اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے کے خلاف وارانسی کے لنکا تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یوپی کانگریس کے سربراہ اجے رائے کے بیان پر اے بی وی پی کے طلبہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ کانگریس لیڈر اجے رائے نے بی ایچ یو-آئی آئی ٹی کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں اے بی وی پی پر تبصرہ کیا تھا۔ اجے رائے نے اس معاملے کے لیے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے طلبہ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اجے رائے نے کہا تھا کہ آر ایس ایس کا نظریہ تمام یونیورسٹیوں پر حاوی ہے۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی طالبہ ساکشی سنگھ نے بتایا کہ اجے رائے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اجے رائے کے خلاف دفعہ 505 (2) کے تحت مقدمہ درج
کانگریس لیڈر اجے رائے کے خلاف دفعہ 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ارکان نے وارانسی کے لنکا پولیس اسٹیشن میں پولیس کو شکایت دیتے ہوئے لکھا کہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد دنیا کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے، جو ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کام کرتی ہے۔ 2 نومبر 2023 کو کاشی ہندو یونیورسٹی کیمپس میں چھیڑ چھاڑ کا ایک واقعہ پیش آیا جس کی فی الحال پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ وہیں، 3 نومبر 2023 کو کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق ایم ایل اے اجے رائے کی طرف سے ایک بیان دیا گیا ہے کہ اس واقعہ میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنان ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرکز اور کیجریوال حکومت پر برہم ہوئی دہلی کانگریس، پیاز کی قیمتوں سے لے کر بڑھتی آلودگی کا اٹھایا مدعا
اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے کیا کہا؟
اس کے ساتھ ہی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے کہا کہ اجے رائے کا یہ الزام پوری طرح سے بے بنیاد ہے اور یہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی شبیہ کو خراب کرنے اور مذکورہ سنگین واقعہ کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی نیت سے دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اے بی وی پی ارکان کی شکایت میں کہا گیا کہ کانگریس لیڈر اجے رائے بھی اعظم خان کی گرفتاری کا ذکر کرکے یونیورسٹی کیمپس میں ذات پات اور مذہبی دشمنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…