قومی

FIR Filed Against Anuj Chaudhary: عدالت نے سنبھل کے سابق سی او انوج چودھری سمیت دیگر 12 پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا دیا حکم

نئی دہلی: ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے عدالت کے اس تاریخی اور جرات مندانہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے تحت سنبھل کے سابق سی او انوج چودھری اور ان کے ساتھ 12 دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ اے۔ پی۔ سی۔ آر کے نیشنل سکریٹری ندیم خان نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ انصاف کی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون کی بالادستی، اگرچہ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، تاہم غالب ضرور آتی ہے۔

اے۔ پی۔ سی۔ آر نے کیا فیصلے کا خیرمقدم

انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ محض ایک قانونی کارروائی بھر نہیں ہے بلکہ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال، پولیس کی مبینہ زیادتیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایک طویل اور صبر آزما جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے۔ پی۔ سی۔ آر نے گزشتہ ایک برس کے دوران مسلسل حقائق اکٹھا کیے، تمام طرح کی مشکلات اور دقتوں کا سامنا کرتے ہوئے متاثرین کے بیانات قلم بند کیے گئے، قانونی نکات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا گیا اور عدلیہ کے سامنے پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے موقف کو مضبوطی سے رکھا۔

کوئی بھی عہدہ، وردی یا طاقت قانون سے بالاتر نہیں

انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ حکم واضح پیغام دیتا ہے کہ کوئی بھی عہدہ، وردی یا طاقت قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ اگر ریاستی اہلکار اپنے اختیارات کا غلط استعمال کریں گے تو انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف متاثرین کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ پورے سماج کے لیے اس یقین کی تجدید بھی ہے کہ انصاف کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے۔ پی۔ سی۔ آر اس موقع پر اپنی لیگل اور فیکٹ فائنڈنگ ٹیم، مقامی کارکنان اور ان تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتی ہے جنہوں نے اس جدوجہد میں ثابت قدمی، حوصلے اور پیشہ ورانہ دیانت کا مظاہرہ کیا۔ یہ کامیابی اجتماعی کوشش، مسلسل محنت اور اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔

آئینی اقدار کے تحفظ کیلئےجدوجہد جاری رہے گی

بیان میں آگے کہا گیا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ فیصلہ اختتام نہیں بلکہ شروعات ہے۔ اے۔ پی۔ سی۔ آر اس معاملے میں قانونی عمل کی مکمل نگرانی جاری رکھے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایف آئی آر محض کاغذی کارروائی بن کر نہ رہ جائے۔ بلکہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے۔ پی۔ سی۔ آر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ملک میں شہریوں کی آزادی، انسانی حقوق اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی، خواہ اس کے لیے کتنی ہی طویل قانونی لڑائی کیوں نہ لڑنی پڑے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Netanyahu Invites Smit Machchhar for Independence Day: نیتن یاہو نے کیپٹن  اسمت مچھّار کو بتایا دنیا کا ہیرو، اسرائیل کے یوم آزادی پر خصوصی دعوت

انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے…

37 minutes ago

Sanjay Nirupam: ممبئی میں سی جے پی احتجاج پر سنجے نروپم نے اٹھائے سوال، شیواجی پارک میں مظاہرے پر کارروائی کا مطالبہ

نروپم نے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور تمام شہریوں کی سلامتی…

45 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے انقلابی شیام جی کرشن ورما کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا- ملک ان کی شجاعت کو کبھی نہیں بھولے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ…

1 hour ago

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

11 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

12 hours ago