قومی

MITEX International Tools Expo 2025 : فیو کا روس میں ’مائٹیکس انٹرنیشنل ٹولز ایکسپو 2025‘ میں شرکت کا اعلان، بھارت و روس کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونے کی توقع

بھارت اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (فیو) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے مائٹیکس انٹرنیشنل ٹولز ایکسپو 2025 میں شرکت کرنے جا رہا ہے۔ یہ بین الاقوامی تقریب 11 سے 14 نومبر تک منعقد کی جائے گی، جس میں دنیا بھر سے انجینئرنگ اور ٹول انڈسٹری سے وابستہ کمپنیاں شریک ہوں گی۔ فیو کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، مائٹیکس روس کی ٹول انڈسٹری کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جو ہر سال مینوفیکچررز، سپلائرز، کارپوریٹ اداروں اور صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔ گزشتہ سال 2024 میں اس ایونٹ میں 26 ہزار سے زائد بزنس وزیٹرز نے شرکت کی تھی۔

رواں سال مائٹیکس 2025 میں بھارتی وفد کی قیادت فیو کے صدر ایس سی رلہن کریں گے، جبکہ ان کے ہمراہ تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او اجے سہائے بھی موجود ہوں گے۔ صدر رلہن نے کہا کہ روس، بھارت کا ایک اہم کاروباری پارٹنر رہا ہے اور انجینئرنگ و ٹولز سیکٹر میں تعاون دونوں ممالک کے درمیان معاشی رشتے کو مزید مضبوط کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال میں روس کو بھارت کا انجینئرنگ ایکسپورٹ 1.75 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رلہن کے مطابق، مائٹیکس 2025 میں فیو کی شرکت کا مقصد بھارت اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کو گہرا کرنا اور روسی مارکیٹ میں بھارت کی مینوفیکچرنگ مہارت کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شمولیت سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت اور صنعتی شراکت داری کو نئی رفتار ملے گی۔

’فیو انڈیا پویلین‘ کے تحت تقریباً 20 بھارتی کمپنیاں اپنے جدید مصنوعات کی نمائش کریں گی، جن میں ہینڈ ٹولز، انجینئرنگ اشیاء، صنعتی ہارڈویئر اور مشینری پارٹس شامل ہوں گے۔ یہ پویلین ہال نمبر 5 میں واقع ہوگا، جو بھارت کی بڑھتی ہوئی صنعتی صلاحیت اور عالمی سپلائی چین میں اس کی قابل اعتماد حیثیت کو اجاگر کرے گا۔ ایونٹ کے دوران، ماسکو میں بھارتی سفارت خانہ، حکومتِ ہند کا محکمہ تجارت، فیو اور انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے بی ٹو بی میٹنگز بھی منعقد کی جائیں گی، جن کا مقصد بھارتی برآمدکنندگان اور روسی صنعت کاروں کے درمیان نئے تجارتی روابط، مشترکہ منصوبے اور مارکیٹ مواقع قائم کرنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Maulana Arshad Madani on UCC: یو سی سی پر مولانا ارشد مدنی نے اٹھائے سوال، کہا- ملک آئین سے چلے گا یا کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے سے؟

مولانا ارشد مدنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم ایسا کوئی قانون قبول نہیں…

52 minutes ago

UPI Charge Rule: یو پی آئی کے نئے قواعد، کس سے، کب، کتنا اور کہاں وصول کیا جائے گا چارج؟

حکومت نے واضح کیا ہے کہ تاجر ایم ڈی آر فیس کا بوجھ صارفین پر…

54 minutes ago