انٹرٹینمنٹ

120 Bahadur – Trailer out now: فرحان اختر کی آنے والی فلم 120 بہادر کا ٹریلر ہوا ریلیز، 2 منٹ 48 سیکنڈ کے اس ٹریلر نے مچائی دھوم

فرحان اختر اپنی آنے والی فلم 120 بہادر کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حب الوطنی پر مبنی یہ فلم رواں ماہ سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فی الحال میکرز نے “120 بہادر” کا ٹریلر جاری کیا ہے، جسے ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ 3000 چینی فوجیوں اور 120 بہادر ہندوستانی فوجیوں کے درمیان جدوجہد کی کہانی بیان کرتا ہے۔ ایکسل موویز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ٹریلر ریلیز کیا، 2 منٹ 48 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں امیتابھ بچن کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ وہ ٹریلر کی شروعات میں کہ رہے ، کبھی وہ  دن تھے جب ہندوستان چین کو صرف اپنا پڑوسی نہیں،بلکہ اپنا بھائی سمجھتا تھا، لیکن 1962 میں ہمیں احساس ہوا کہ بھائی چارے کا یہ احساس دونوں طرف موجود نہیں ہے۔” اس کے بعد چین کی طرف سے حملے کی بازگشت سنائی دیتی ہے اور پھر ہندوستانی فوجی جوابی کارروائی  کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔

 فرحان اختر کی فلم کے دو ٹیزر کے بعد میکرز نے ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ فلم میں فرحان جہاں میجر شیطان سنگھ بھاٹی کا  کردار ادا کررہے ہیں، اداکارہ راشی کھنہ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کےدم دار ٹریلر نے شائقین میں جوش پیدا کر دیا ہے۔

‘120 بہادر’ کب ہوگی  ریلیز؟

120 بہادر کی شوٹنگ لداخ میں ہوئی ہے۔ فلم کو رتیش سدھوانی اور فرحان اختر (ایکسل انٹرٹینمنٹ) نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ رجنیش گھئی کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘120 بہادر’ 21 نومبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والے ٹریلر کا حوالہ دیتے ہوئے، فرحان نے ایک طاقتور ڈائیلاگ شیئر کیا جو آہیر سپاہیوں کے جذبے کو مکمل طور پر دیکھاتاہے، “ہم آہیر ہیں، پیار سے مانگیں گے تو ہم اپنی جان بھی دے دیں گے، لیکن اگر ملک کی بات آئی تو ہم ایک نہیں بلکہ ایک سو کی جانیں لے لیں گے۔”

120 بہادر کسی ایک ہیرو کی بائیوپک نہیں ہے
اداکار اور فلمساز نے اس بات پر زور دیا کہ 120 بہادر کسی ایک ہیرو کی بائیوپک نہیں ہے، بلکہ اجتماعی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، جو برف سے ڈھکے اس میدان جنگ میں غیر متزلزل حوصلے کے ساتھ بہادری سے لڑنے والے ہر
سپاہی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

120 بہادر 13 ویں کماوں رجمنٹ کے 120 ہندوستانی سپاہیوں کی ناقابل یقین بہادری کی عکاسی کرتا ہے، جنہوں نے 1962 کی جنگ کے دوران ریزنگ لا کی مشہور جنگ میں غیر متزلزل بہادری کے ساتھ لڑا۔ فرحان اختر نے پی وی سی کے میجر شیطان سنگھ بھاٹی کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک نڈرفوجی تھے،جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بے پناہ مشکلات کے باوجود ہندوستان کی فوجی تاریخ کا سب سے بہادر باب لکھا۔ اس فلم کے دل میں ایک طاقتور لائن گونجتی ہے: “ہم پیچھے
نہیں ہٹیں گے۔” یہ سطر غیر متزلزل عزم اور غیر متزلزل حب الوطنی کی عکاسی کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Maulana Arshad Madani on UCC: یو سی سی پر مولانا ارشد مدنی نے اٹھائے سوال، کہا- ملک آئین سے چلے گا یا کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے سے؟

مولانا ارشد مدنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم ایسا کوئی قانون قبول نہیں…

18 minutes ago

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

3 hours ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

4 hours ago