قومی

Akvan Cyclone: ’ارنب‘ کے بعد ایک اور سمندری طوفان کی آمد کا خدشہ، کئی ریاستوں میں الرٹ جاری، جانیں کہاں تک پہنچا اور کن ریاستوں میں مچائے گا تباہی

خلیج بنگال میں ایک بار پھر شدید سمندری طوفان دستک دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ محض تین ہفتوں کے اندر اس خطے میں بننے والے تیسرے طوفان کا نام ’سائیکلون اکوان‘ (Cyclone Akvan) رکھا گیا ہے۔ اس کا نام ایران نے تجویز کیا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، سمندر کے اوپر بنا ڈپریشن تیزی سے طاقت حاصل کر رہا ہے اور 17 نومبر، یعنی منگل تک اس کے ’شدید سمندری طوفان‘ میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے۔ عالمی سطح پر سمندری درجۂ حرارت میں تبدیلی (el nino) کے باعث موسمی حالات میں اتار چڑھاؤ کے درمیان بحر ہند اور خلیج بنگال میں مسلسل بننے والے یہ سسٹم ساحلی ریاستوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

کہاں تک پہنچا سائیکلون اکوان اور کیا ہوگا اس کا راستہ؟

ماہرین موسمیات کے مطابق، سائیکلون اکوان اس وقت جنوب مغربی اور اس سے متصل خلیج بنگال میں اپنی طاقت بڑھا رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ شمال سے شمال مغرب کی سمت آگے بڑھے گا اور پھر شمال مغرب کی جانب مڑ کر آندھرا پردیش کے ساحل کی طرف رخ کرے گا۔ امریکہ میں قائم جوائنٹ ٹائیفون وارننگ سینٹر (جے ٹی ڈبلیو سی) کے مطابق، سمندر کی سطح کا درجۂ حرارت 29 سے 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔ یہ ماحول طوفان کو مزید طاقتور بنانے کے لیے سازگار ہے۔

اڈیشہ میں ہائی الرٹ، شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اڈیشہ حکومت پوری طرح الرٹ ہوگئی ہے۔ ریاست کے وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سریش پجاری نے بتایا کہ تمام اضلاع میں 24 گھنٹے کام کرنے والے کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں اور این ڈی آر ایف (NDRF) و او ڈی آر اے ایف (ODRAF) کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو گجپتی، گنجام اور پوری میں شدید سے بہت شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کے بعد جمعہ کو رائے گڑھ، کوراپٹ اور ملکانگیری، جبکہ ہفتہ کو سندر گڑھ، جھارسوگوڑا اور بر گڑھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں کے نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

تمل ناڈو سے مغربی بنگال تک بارش کا امکان

سائیکلون اکوان کا اثر صرف آندھرا پردیش اور اڈیشہ تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ جنوبی ہندوستان سے مشرقی ہندوستان تک کئی علاقوں میں اس کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ تمل ناڈو کے شمالی ساحلی اضلاع، پڈوچیری اور کاری کال میں تیز بارش کا امکان ہے۔ وہیں مغربی بنگال کے شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، کولکاتا، ہاوڑہ اور مدناپور کے علاوہ شمالی بنگال کے دارجلنگ اور کالمپونگ میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہی گیروں اور کسانوں کے لیے سخت ہدایات

انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے تحت افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور امدادی ٹیموں کو لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ماہی گیروں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ فوراً سمندر سے واپس ساحل پر آ جائیں۔ اس کے علاوہ کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ 18 اور 19 نومبر کو ممکنہ شدید بارش سے پہلے اپنی پکی ہوئی فصلوں کی کٹائی ہر حال میں مکمل کر لیں، تاکہ فصلوں کو ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

PM Modi meets Indian diaspora in Manila: وزیراعظم مودی نے منیلا میں ہندوستانی برادری سے کی ملاقات، ’’سیتا: دی رامائن ری وزیٹڈ‘‘ کی پیشکش کو سراہا

فلپائن ’’نیویگیٹنگ دی فیوچر‘‘ کے موضوع کے تحت 49ویں آسیان سربراہی اجلاس اور اس سے…

2 minutes ago

Yusuf Pathan: پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا رہے حصہ یوسف پٹھان، جارحانہ بلے بازی نے دلائی خاص پہچان

بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی دھواں دھار بلے بازی سے بنائی شناخت، لیکن کارکردگی میں…

38 minutes ago

PM Modi Attends Gala Dinner: صدر مارکوس کی جانب سے عشائیے کی دعوت پر خصوصی روایتی لباس پہن کر پہنچے وزیر اعظم مودی، خاص آٹو رکشہ کی سواری بھی کی

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس جونیئر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں…

1 hour ago