قومی

Madhya Pradesh road accident: مدھیہ پریش کے دھار میں جان لیوا سڑک حادثہ، سات افراد کی ہوئی موت

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک بےقابو گیس ٹینکر نے دو گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرین کی مدد سے کچلی ہوئی کاروں سے لاشیں باہر نکالیں اور انھیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

رات کے اندھیرے میں ہوا حادثہ

یہ حادثہ رات میں 11 بجے کے قریب بدناور-اجین روڈ پر بامن سوتا گاؤں کے نزدیک اس وقت ہو جب ایک تیز رفتار گیس ٹینکر نے ایک کار اور ایک پک اپ ٹرک میں ٹکر ماری۔ یہ ٹکر اتنی تیز تھی کہ کار اور پک اپ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ حادثے کے بعد گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کرین کی مدد لی گئی۔ اس حادثے میں 7 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ 3 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں رتلام منتقل کر دیا تھا۔

الگ الگ جگہوں سے تھا مرنے والوں کا تعلق

جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ اس وقت اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آ گیا۔ اب تک ہوئی شناخت کے مطابق مرنے والوں کا تعلق مندسور، رتلام اور جودھ پور سے بتایا جا رہا ہے۔

ٹینکر ڈرائیور کی لاپرواہی سے ہوا حادثہ

حادثے کے بعد بدناور پولیس نے راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری اور ٹینکر ڈرائیور کی لاپرواہی کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے سڑک پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی، تاہم پولیس نے جلد ہی کرین کی مدد سے گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک بحال کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

56 minutes ago