قومی

Jammu Kashmir News: ایل جی سے ملاقات کریں گے فاروق عبداللہ، پیش کریں گے جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کا دعویٰ

Jammu Kashmir News: جموں و کشمیر میں بمپر جیت کے بعد نیشنل کانفرنس اب حکومت بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس بارے میں پارٹی صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم ایل جی منوج سنہا سے وقت مانگیں گے اور کو حمایت کا خط لے کر ان سے حکومت سازی کی تاریخ پوچھیں گے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ہمیں عام آدمی پارٹی سے بھی حمایت ملی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ آئیں۔ ہمیں نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے، تاج نہیں چمکے گا تو ملک کیسے چمکے گا۔

جموں میں جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا

سابق سی ایم فارق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’جموں میں جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا گیا کہ وہاں پتھراؤ ہوگا، دہشت گردی شروع ہوگی، لیکن انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ان کی زمینیں چھین لی گئی ہیں، ان کے پاس روزگار نہیں ہے، ہمیں ان کے دلوں سے اس پروپیگنڈے کو ختم کرنا ہوگا۔ ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مرکز یہاں ریاست کا درجہ بحال کرے تاکہ حکومت یہاں کام کر سکے۔

پاکستان پر کیا کہا؟

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم دونوں ممالک میں امن چاہتے ہیں، ہم SAARC کو دوبارہ شروع کرکے مذاکرات کے معاملے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ہم بڑے بھائی ہیں، ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں- Haryana CM Oath Ceremony: اکتوبر15 کو سینی حکومت کی حلف برداری، پی ایم مودی-بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کریں گے شرکت

نیشنل کانفرنس-کانگریس کو ملی اکثریت

آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو اکثریت ملی ہے۔ ریاست کی 90 سیٹوں میں سے نیشنل کانفرنس نے 42 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس نے 6 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اب نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ مرکزی زیر انتظام علاقے کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Bhajan Sandhya at World Peace Centre: گروگرام کے ورلڈ پیس سینٹر میں 21 نومبر کو ’بھجن کلبنگ‘ کا انعقاد، گورنر سدھا یادو کریں گی افتتاح

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور آچاریہ لوکیش جی نے برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز…

1 hour ago

Women’s Asian Champions Trophy: ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دے کر کیا فاتحانہ آغاز، ڈیبیو میچ میں پوجا ساہو نے داغا گول

موجودہ چیمپئن بھارت نے ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا…

2 hours ago