قومی

Farooq Abdullah on India-Pakistan Relation: ”اگر ہندوستان-پاکستان مذاکرات نہیں تو غزہ، فلسطین جیسا ہی حشر ہوگا…“ فاروق عبداللہ نے دیا حیرت انگیز بیان”

نئی دہلی: نیشنل کانفرنس کے سربراہ اورجموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے کے لئے بات چیت بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئی تو اس کا نتیجہ غزہ اور فلسطین جیسا ہی ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ غزہ پٹی میں اس وقت اسرائیل وحشیانہ بمباری کر رہا ہے، جس میں 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے شہید ہونے کی خبرہے۔

سالوں سے چلے آرہے تنازعات کو حل کرنے کے لئے پاکستان سے بات نہیں کرنے کے لئے نریندر مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب تک بات چیت شروع نہیں ہوتی، ہمارا بھی غزہ جیسا ہی حشرہوسکتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سری نگر کے رکن پارلیمنٹ نے ہندوستان-پاکستان تعلقات پر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے بیان کا ذکر کیا۔ “ہم اپنے دوست بدل سکتے ہیں، لیکن اپنے پڑوسی نہیں۔”

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا، “وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ جنگ اب کوئی متبادل نہیں ہے اور معاملوں کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔ بات چیت کہاں ہے…؟ نواز شریف، پاکستان کے وزیراعظم بننے والے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم (ہندوستان سے) بات چیت کے لئے تیار ہیں، لیکن کیا وجہ ہے کہ ہم بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں؟” انہوں نے کہا کہ “اگرہم بات چیت کے ذریعہ حل نہیں تلاش کرتے ہیں تو ہمارا بھی غزہ اور فلسطین جیسا ہی حشرہوگا، جن پراسرائیل بمباری کر رہا ہے۔”

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago