Farmer Protest: کسان منگل یعنی 13 فروری 2024 سے دہلی کی طرف مارچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل پیر کی رات مرکزی حکومت اور کسان رہنماؤں کے درمیان ملاقات بے نتیجہ رہی۔ یہ ملاقات پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ایک کسان لیڈر نے کہا کہ کسان منگل سے دہلی کی طرف مارچ شروع کریں گے۔ کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیر نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ حکومت ہمارے کسی بھی مطالبے پر سنجیدہ ہے۔ ہم نہیں سمجھتے کہ وہ ہمارے مطالبات پورے کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کل صبح 10 بجے دہلی کی طرف مارچ کریں گے۔
قبل ازیں مرکزی وزیر زراعت ارجن منڈا، جنہوں نے مرکزی وزیر پیوش گوئل کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی، کہا کہ زیادہ تر مسائل پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اور حکومت نے تجویز پیش کی ہے کہ بقیہ مسائل کو کمیٹی کی تشکیل کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ چاہتی ہے کہ ہم ہر مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ ہم اب بھی پر امید ہیں اور بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ملاقات میں کن چیزوں پر نہیں ہوا اتفاق؟
خوراک اور صارفین کے امور کے وزیر پیوش گوئل اور وزیر زراعت ارجن منڈا نے سیکٹر 26 میں مہاتما گاندھی اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں کسان رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کا دوسرا دور کیا۔ سنیکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کے رہنما جگجیت سنگھ دلےوال اور کسان مزدور سنگھرش سمیتی کے جنرل سکریٹری سرون سنگھ پنڈھیر اور دیگر نے تقریباً 6.30 بجے شروع ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میٹنگ میں مرکز نے 2020-21 ایجی ٹیشن کے دوران کسانوں کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے پر اتفاق کیا۔ تاہم، کسان رہنما فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت دینے والا قانون بنانے کے مطالبے پر اٹل ہیں۔
حکومت کی نیت صاف نہیں – کسان رہنما
میٹنگ کے بعد کسان لیڈر پنڈھیر نے کہا، ہم نے ان کے ساتھ طویل بات چیت کی۔ ہر مسئلے پر بات ہوئی۔ ہماری کوشش تھی کہ کسی بھی قسم کے تصادم سے بچا جائے۔ ہم چاہتے تھے کہ یہ مسئلہ ان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ اگر حکومت ہمیں کوئی پیشکش کرتی تو ہم اپنی تحریک پر نظر ثانی کر سکتے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی نیت صاف نہیں ہے۔
پنڈھیر نے کہا، وہ ہمیں کچھ نہیں دینا چاہتے۔ ہم نے ان سے فیصلہ لینے کو کہا ہے۔ انہوں نے کسانوں کے کم از کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت فراہم کرنے کے مطالبے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ہم کل صبح 10 بجے دہلی کی طرف مارچ کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی وزراء نے گزشتہ ایجی ٹیشن کے دوران مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- UP Politics: یوپی میں بی جے پی اور آر ایل ڈی کے اتحاد کے اعلان میں کیوں ہو رہی ہے تاخیر؟ یہاں جانئے وجہ؟
میٹنگ میں شریک ایک کسان لیڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے اہم مطالبات میں ایم ایس پی کی قانونی ضمانت اور قرض کی معافی شامل ہے۔ پنجاب کے کابینہ وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال، جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی، کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ 8 فروری کو مرکزی وزراء اور کسان تنظیموں کے لیڈروں کے درمیان پہلی میٹنگ میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…