کسانوں کے احتجاج کے درمیان ایک کسان کی موت ہوگئی ہے۔
پنجاب اورہریانہ کی شمبھوسرحد پرکسانوں کے احتجاج کے درمیان ایک بزرگ کسان کی جان چلی گئی۔ وہ جمعرات کی رات (15 فروری 2024) کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ متوفی کسان کی شناخت 78 سالہ گیان سنگھ کے طورپرکی گئی ہے۔ وہ پنجاب کے گرداس پورکا رہنے والا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران انہیں رات کے وقت سردی لگ گئی تھی، جس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔
ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، گیان سنگھ کو صبح 4 بجے مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں سرکاری راجندر اسپتال، پٹیالہ منتقل کیا گیا۔ یہاں وہ ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج تھے۔ ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی پوری کوشش کی تاہم ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے علاج کے بعد وہ دم توڑگئے۔ پنجاب-ہریانہ سرحد پرکسانوں کے جاری احتجاج کے درمیان کسی کسان کی یہ پہلی موت ہے۔
کسان کی موت پرڈاکٹرکا بیان آیا سامنے
اسپتال کے ایک ڈاکٹرکے مطابق، کسان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ جب اسے یہاں لایا گیا تواس کی حالت بہت نازک تھی۔ وہ صبح 6 بجے دم توڑگئے۔ پٹیالہ کے ڈپٹی کمشنرشوکت احمد پرّے نے بھی کسان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق کسان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ گیان سنگھ کسان مزدورمورچہ کے گروپ کسان مزدورسنگھرش سمیتی کے رکن تھے۔
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…