قومی

Faridabad Gangrape: فرید آباد میں نربھیا جیسا سنگین واقعہ! چلتی گاڑی میں گینگ ریپ؛ متاثرہ خاتون نے دوپہر 12 بجے لفٹ لی اور تین بجے شدید زخمی حالت میں ملی

دہلی سے متصل فرید آباد میں خواتین کی سلامتی کے دعوؤں کی قلعی کھولنے والا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھا کر دو نوجوانوں نے چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کی۔ درندوں نے تقریباً دو گھنٹے تک خاتون کو یرغمال بنائے رکھا، اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور بعد میں اسے نیم مردہ حالت میں چلتی گاڑی سے پھینک کر فرار ہو گئے۔

سہیلی کے گھر جانے نکلی تھی متاثرہ خاتون (Faridabad Crime News)

پولیس ترجمان یش پال سنگھ کے مطابق، متاثرہ خاتون کی بہن کی شکایت کے مطابق واقعے والی رات تقریباً 8:30 بجے خاتون کا گھر پر اپنی ماں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا۔ غصے میں وہ یہ کہہ کر گھر سے نکلی کہ وہ اپنی سہیلی کے گھر جا رہی ہے اور تین گھنٹے میں واپس آ جائے گی۔

ایکو وین میں لفٹ لینا مہنگا پڑ گیا (Faridabad–Gurugram Road Crime)

رات تقریباً 12:00 بجے خاتون راستے میں کسی گاڑی کا انتظار کر رہی تھی۔ اسی دوران ایک ایکو وین وہاں رکی، جس میں پہلے سے دو نوجوان سوار تھے۔ خاتون نے لفٹ مانگی اور گاڑی میں بیٹھ گئی۔ الزام ہے کہ لفٹ دینے کے بعد ملزمان نے گاڑی کو فرید آباد–گڑگاؤں روڈ کی طرف موڑ لیا۔

دو گھنٹے تک درندگی جاری رہی

شکایت کے مطابق، فرید آباد–گڑگاؤں سڑک پر واقع ہنومان مندر سے کچھ آگے جا کر ایک ملزم نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی، جبکہ دوسرے نے خاتون کو دبوچ لیا۔ جب خاتون نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسے بری طرح پیٹا۔ اس کے بعد دونوں نے باری باری چلتی گاڑی میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ وہ تقریباً دو گھنٹے تک خاتون کو سڑکوں پر گھماتے رہے۔

چلتی گاڑی سے پھینکا، چہرے پر ٹانکے آئے

درندگی کے بعد صبح تقریباً 3:00 بجے ملزمان نے خاتون کو ایس جی ایم نگر کے نزدیک چلتی وین سے نیچے پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ سڑک پر گرنے سے خاتون کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے باعث ڈاکٹروں کو چہرے پر ٹانکے لگانے پڑے۔

پولیس سی سی ٹی وی کھنگال رہی ہے (Faridabad Police Investigating)

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے کسی طرح اپنی بہن کو فون کیا۔ بہن موقع پر پہنچی اور اسے فرید آباد کے سول اسپتال لے گئی۔ حالت نازک ہونے پر اسے دہلی کے ایمس ریفر کیا گیا، تاہم فی الحال اہلِ خانہ نے اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی شناخت کے لیے روٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago