قومی

Fake IAS Arrest: گورکھپور میں پکڑا گیا جعلی آئی اے ایس افسر، کروڑوں کا کر چکا تھا نقصان، چار چار بنائیں گرل فرینڈ، تین نکلیں حاملہ

اتر پردیش کے گورکھپور میں پولیس نے ایک جعلی آئی اے ایس افسر گورو کمار عرف للِت کیشور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران کئی حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ گورو نے کروڑوں کی دھوکہ دہی کی، جعلی آئی ڈی بنائی اور لوگوں کو سرکاری ٹھیکے دلانے کا جھانسہ دے کر دھوکہ دیا۔

چار ریاستوں میں تھا نیٹ ورک

پولیس کی جانچ میں معلوم ہوا کہ گورو نے اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں اپنا جال پھیلا رکھا تھا۔ وہ موبائل، دستاویزات اور لین دین کے ذریعے لوگوں کو یقین دلاتا تھا کہ وہ ایک اصلی آئی اے ایس افسر ہے۔ گورو کے چار  لڑکیوں سے ناجائز تعلقات تھے اور ان میں سے تین لڑکیاں حاملہ تھیں۔ سب کو لگتا تھا کہ وہ ایک اصلی آئی اے ایس افسر سے محبت کر رہی ہیں۔ گورو نے سفید اِنووا گاڑی پر لال-نیلی بتی لگائی، سرکاری انداز میں دورے کیے اور AI کے ذریعے تیار کردہ جعلی دستاویزات دکھائے۔ لڑکیوں کو دھوکے کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔ پولیس نے یہ بھی معلوم کیا کہ گورو پہلے ہی ایک لڑکی سے محبت کی شادی کر چکا تھا۔ یہ بات اس کی چاروں گرل فرینڈز میں سے کسی کو معلوم نہیں تھی۔ پولیس نے اس کی چیٹ اور کال ریکارڈز کی جانچ کی، جس سے جعلی آئی اے ایس طرزِ زندگی کی حقیقت سامنے آئی۔

دھوکہ دہی کے بڑے کیسز سامنے آئے

تفتیش میں ایک کاروباری شخص نے شکایت کی کہ گورو نے 450 کروڑ کے ٹینڈر دلانے کا جھانسہ دے کر 5 کروڑ روپے اور دو اِنوواگاڑیاں لے لیں۔ جب پولیس نے ثبوت جمع کر لیے، تو گورو کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی ابھینَو تیاگی نے بتایا کہ گورو نے چار ریاستوں میں اپنا جال پھیلایا اور کئی لوگوں کو دھوکہ دیا۔ یہ کیس اس شخص سے شروع ہوا جو بہار انتخابات کے دوران گرفتار ہوا اور اس نے گورو کا نام لیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Uniform Civil Code: ’بھارت کو متحد رکھنے کے لیے یکساں سول کوڈ ضروری‘، قومی سیمینار میں جسٹس سنجے کرول اور ماہرین نے پیش کی اپنی رائے

’بھارت کلیکٹو فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دارالحکومت دہلی میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔…

46 minutes ago

Shamim Nikhat Fiction Competition Results: شمیم نکہت افسانہ مقابلے کے نتائج کا اعلان، 8 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 12 طلبہ انعامات کے لیے منتخب

جیوری ممبران، پروفیسرریشماں پروین، ڈاکٹرعشرت ناہید، ڈاکٹرپروین شجاعت، ڈاکٹر شبنم رضوی اور ڈاکٹر موسیٰ رضا…

1 hour ago

Amit Shah Ambala Visit Plan: امت شاہ 5 نومبر کو انبالہ میں 800 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شہید یادگار کا کریں گے افتتاح

1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے شہیدوں کی یاد میں قائم ’آزادی کی پہلی لڑائی…

1 hour ago