قومی

Maharashtra’s politics: مہاراشٹر کے لیے دہلی میں فڑنویس کا بڑا ایکشن، امت شاہ کے بعد سیدھے وزیر اعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی :مہاراشٹر کی سیاست اور ترقیاتی منصوبوں کو لے کر اس وقت ملک کی راجدھانی دہلی میں سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر کے مہاراشٹر کے کسانوں کے لیے اہم فیصلوں کی راہ ہموار کرنے کے ایک دن بعد ہی وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس جمعرات کو سیدھے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں لیڈروں کی ایک گرمجوش تصویر شیئر کرتے ہوئے اس ہائی پروفائل ملاقات کی باضابطہ اطلاع دی۔ مہاراشٹر میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں اور آنے والی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اس ملاقات کو نہایت اہم اور فیصلہ کن مانا جا رہا ہے۔

فڑنویس نے ملاقات کا ایجنڈا بتایا

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے لکھا، ’’آج نئی دہلی میں ہمارے لیڈر اور ملک کے محبوب وزیر اعظم نریندر مودی جی سے ملاقات ہوئی۔ مہاراشٹر کی ترقی سے متعلق کئی اہم موضوعات پر ان کی رہنمائی حاصل ہوئی۔‘‘فڑنویس نے بتایا کہ انہوں نے ریاست میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں، بنیادی ڈھانچے سے متعلق بڑے منصوبوں اور ان کی زمینی پیش رفت کے بارے میں وزیر اعظم کو مکمل رپورٹ پیش کی ہے۔

دہلی سے مہاراشٹر کو مل سکتا ہے بڑا مالی پیکیج

اگرچہ اس ملاقات کو سرکاری طور پر ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر سے جوڑا جا رہا ہے، لیکن سیاسی حلقوں میں اس کے کئی دیگر معنی بھی نکالے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ فڑنویس نے ایک دن قبل امت شاہ کے ساتھ طے ہونے والے فارمولے، جیسے چینی کے کم از کم امدادی قیمت (MSP) میں اضافہ، ایتھنول خرید کے کوٹے میں توسیع اور نافیڈ کے ذریعے پیاز کی براہ راست خریداری جیسے فیصلوں پر وزیر اعظم سے بھی حتمی منظوری حاصل کر لی ہے۔سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ اس ملاقات کے بعد مہاراشٹر کے بحران زدہ زرعی شعبے اور کوآپریٹو شوگر ملوں کو مرکز کی جانب سے بڑا مالی پیکیج اور اضافی فنڈ ملنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

دہلی میں فڑنویس کے سخت تیور

وزیر اعظم مودی سے ملاقات سے قبل دیویندر فڑنویس نے نئی دہلی میں مجاہد آزادی ونایک دامودر ساورکر کی جینتی کے موقع پر ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ ساورکر جینتی کے دن ہی فڑنویس اور وزیر اعظم کی اس ملاقات کو سیاسی اعتبار سے بھی خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق اس ملاقات میں مہاراشٹر کی قانون و انتظام کی صورتحال اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ فڑنویس نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی جی سے ملاقات ہمیشہ مثبت توانائی اور نئی تحریک فراہم کرتی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

5 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

6 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

6 hours ago