قومی

Maharashtra Sugar MSP Hike: چینی کی قیمتوں پر مرکز کا بڑا یو ٹرن! امت شاہ سے ملاقات کے بعد فڑنویس نے کسانوں کو دی بڑی خوشخبری

نئی دہلی : مہاراشٹر کے دیہی علاقوں اور زرعی بحران سے جوجھ رہے لاکھوں کسانوں کے لیے اس وقت دہلی سے ایک بڑی راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بدھ کے روز مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ کے ساتھ ایک اہم اور ہائی پروفائل ملاقات کی، جس کے بعد ریاست کی سیاست اور کسان تنظیموں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے فڑنویس نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت گنا اور پیاز پیدا کرنے والے کسانوں کی طویل عرصے سے جاری بڑی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر اہم پالیسی فیصلے لینے جا رہی ہے۔

امت شاہ نے دی ہری جھنڈی، مانگی حتمی فائل

دہلی میں ہونے والی اس طویل میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ فڑنویس نے صحافیوں کو بتایا کہ امت شاہ نے ریاست کے کوآپریٹو نظام کو مضبوط رکھنے کے لیے چینی کی کم از کم فروخت قیمت(ایم ایس پی) میں فوری اضافے کی تجویز کو اصولی طور پر منظور کر لیا ہے۔مرکزی حکومت نے مہاراشٹر حکومت سے اس سلسلے میں باضابطہ ریگولیٹری قیمت کی تجویز طلب کی ہے، جس کا مسودہ ریاستی انتظامیہ پہلے ہی تیار کر چکی ہے اور جلد مرکز کو پیش کیا جائے گا۔ فڑنویس کے مطابق آئندہ دو ماہ کے اندر مرکز حکومت چینی کارخانوں کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے ایک بڑی اور تاریخی پالیسی کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔

بحران زدہ شوگر ملوں کو نئی زندگی

اس ملاقات میں صرف چینی کی قیمتوں پر ہی بات نہیں ہوئی بلکہ مہاراشٹر کی مالی بحران کا شکار کوآپریٹو شوگر ملوں کو سہارا دینے کے لیے بھی اہم حکمت عملی تیار کی گئی۔ امت شاہ نے ریاست کے ایتھنول خرید کوٹے میں نمایاں اضافہ کرنے پر اپنی حتمی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ مرکز نے بحران زدہ شوگر ملوں کے پرانے اور ڈوبے ہوئے قرضوں کی تنظیمِ نو (ری اسٹرکچرنگ) کے لیے ایک نیا انتظامی نظام تیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سودی سبسڈی فنڈ بھی جاری ہوگا

سب سے اہم بات یہ ہے کہ شوگر ملوں کے نقدی بحران کو فوری کم کرنے کے لیے مرکز کی جانب سے برسوں سے رکی ہوئی کروڑوں روپے کی سودی سبسڈی فنڈ کو بھی جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے ریاست کی شوگر انڈسٹری کو بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

5 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

5 hours ago