قومی

Exports Record Healthy Growth in November-Piyush Goyal : نومبر میں برآمدات میں اضافہ، بھارتی معیشت مضبوط رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے: پیوش گوئل

نئی دہلی: کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بدھ کے روز کہا کہ اکتوبر میں تقریباً 12 فیصد گراوٹ درج کرنے کے بعد بھارت کے برآمدات نے نومبر میں ’’صحت مند اور مضبوط‘‘ اضافہ دکھایا ہے اور دونوں مہینوں کے مجموعی اعداد و شمار بھی مثبت رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔ سی آئی آئی کے ایک پروگرام کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ نومبر میں اشیا کی برآمدات میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ وہ اکتوبر کی کمی سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر اکتوبر اور نومبر دونوں کو ملا کر دیکھا جائے تو عالمی اقتصادی اتار چڑھاؤ کے باوجود مجموعی طور پر برآمدات میں اضافہ ہوتا دکھائی دیتا ہے‘‘۔ البتہ انہوں نے نومبر کے مخصوص اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے، جبکہ وزارتِ تجارت 15 دسمبر کو باضابطہ تجارتی اعداد و شمار جاری کرے گی۔

امریکہ کی جانب سے زیادہ درآمدی ڈیوٹی عائد کیے جانے کے سبب اکتوبر میں بھارت کی برآمدات 11.8 فیصد گھٹ گئی تھیں، جبکہ سونے کی بھاری درآمد نے تجارتی خسارے کو بڑھا کر ریکارڈ 41.68 ارب ڈالر تک پہنچا دیا تھا۔ روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90 سے نیچے جانے کے سوال پر وزیر تجارت نے کہا کہ اس کے باوجود بھارتی معیشت مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں 8.2 فیصد معاشی نمو، کئی برسوں میں سب سے کم خردہ مہنگائی، مضبوط زرمبادلہ ذخائر اور بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اس بات کی علامت ہیں کہ بھارتی معیشت استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

گوئل نے یہ بھی بتایا کہ بھارت مختلف ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں عالمی تجارتی شراکت داریوں کے حوالے سے کئی مثبت اعلانات متوقع ہیں۔ فی الحال بھارت امریکہ، یورپی یونین، نیوزی لینڈ، عمان، چِلی اور پیرو سمیت متعدد ملکوں کے ساتھ ایف ٹی اے پر بات چیت کر رہا ہے۔

قبل ازیں، سی آئی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوئل نے صنعتوں کو مشورہ دیا کہ عالمی سطح پر تجارت کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے بھارت کو کئی اہم شعبوں میں خود کفیل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ درآمدی ڈیوٹی، برآمدی پابندیوں اور ضروری خام مال کی سپلائی روکنے جیسے اقدامات بھارتی صنعتوں کو متاثر کرتے ہیں۔ گوئل نے خبردار کیا کہ گزشتہ 15 برسوں میں چین کا بھارت کے صنعتی درآمدات میں حصہ 21 فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد ہونا تشویشناک ہے۔ انہوں نے صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ جدت، سپلائی چین میں تنوع اور گھریلو پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے خود انحصاری کو مضبوط بنائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Drug-Free Punjab: وزیر داخلہ امت شاہ آج جالندھر میں نشہ مکت پنجاب یاترا کو دکھائیں گے ہری جھنڈی

ریلی میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنوں کے…

16 minutes ago

Rename AI as Super Intelligence: ٹرمپ نے بدلا اے آئی کا نام، مسک، پچائی اور زکربرگ کی موجودگی میں ایگزیکٹو آرڈر پرکئے دستخط

وائٹ ہاؤس کی ملاقات میں میٹا کے مارک زکربرگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایلون…

58 minutes ago

Gujarat Anti-Terrorism Squad: گجرات اے ٹی ایس اور آئی سی جی نے بحیرہ عرب میں 3000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، 5 پاکستانی گرفتار

تلاشی کے دوران کشتی سے تقریباً 526 کلو گرام ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ اس میں…

2 hours ago

Posters Appear in Delhi: جیتے تو ای سی آئی کو تالی، ہارے تو گالی، انڈیا الائنس کی میٹنگ سے پہلے دہلی میں لگے پوسٹر

ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی…

2 hours ago

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…

3 hours ago

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

3 hours ago