قومی

PM Modi in Brazil: پی ایم مودی کے سامنے پرجوش برازیلیوں نے پیش کی خاص پیش کش، کہا- ان کے سامنے پرفارم کرنا یادگار لمحہ رہا

گھانا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور ارجنٹائن کے دورے کے بعد اب وزیر اعظم نریندر مودی برازیل کے دورے پر ہیں۔ ہندوستانی اور مقامی لوگ وزیر اعظم کے دورۂ برازیل کو لے کر پرجوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی توانائی اور ہندوستان اور مقامی لوگوں کے درمیان رابطہ بہت ہی مضبوط ہے۔ پی ایم مودی کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مقامی باشندے نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ یہ نہایت اہم موقع ہے۔

مقامی لوگوں نے شیئر کیے اپنے تجربات

پی ایم مودی کے سامنے پرفارم کرنے والوں نے کہا کہ یہ پروگرام ہندوستان کے لیے اظہار تشکر کا ایک بہترین موقع تھا۔ وزیر اعظم بہت متاثر ہوئے اور ہم نے ان کے سامنے شیو تانڈو استوتر اور کچھ دوسرے منتر بھی پڑھے، جس میں کچھ مقامی لوگ بھی ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔

برازیل کے مقامی کین لن نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’یہ ایک بہت ہی خاص تجربہ تھا۔ وزیر اعظم کی توانائی، موجودگی اور ہمدردی کو واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا تھا۔ میں نے ان سے بات نہیں کی، لیکن ان کی آنکھوں میں دیکھنے کا لمحہ بہت خاص تھا۔۔‘‘ وہیں جینیفر شولس مہیشوری نے کہا کہ ’’میں تقریباً 10 سال سے آچاریہ ڈونس میسی کے ساتھ ویدانت کا مطالعہ کر رہی ہوں۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز تھا، خاص طور پر دوسری بار ان کے سامنے پرفارم کرنا۔ ہم نے وہ منتر پڑھے جو ہم روزانہ پڑھتے ہیں۔ ویدانت کے مطالعہ نے میری زندگی کو بہت سے طریقوں سے بدل دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہندوستان کے نوجوان بھی اس ویدک روایت کی قدر کریں گے اور اپنی زندگیوں میں اس کے اثرات کو محسوس کریں گے۔‘‘

ایک اور برازیلی شہری پاؤلا نے بتایا کہ یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس ثقافت اور روایت نے میری زندگی کو بہت بدل دیا ہے اور میں نے اس کے بہت سے فوائد دیکھے ہیں۔ پی ایم مودی کی موجودگی میں منتر پڑھنا اور اتنے سالوں سے پڑھی ہوئی چیزوں کو پیش کرنا بہت جذباتی لمحہ تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

6 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

6 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

7 hours ago