نئی دہلی:یورپی یونین (EU) نے بھارت کی 102 مزید سمندری مصنوعات کی یونٹس کو اپنی منڈیوں میں برآمدات کے لیے منظوری دے دی ہے، جس سے یہ یونٹس اب EU ممالک کو سپلائی کرنے کے اہل ہو گئے ہیں۔ وزارت تجارت کے مطابق، یورپی یونین بھارت کے لیے دوسرا سب سے بڑا سمندری مصنوعات کا برآمدی بازار ہے۔اس منظوری کے بعد اب یورپی یونین میں شامل کل 604 بھارتی یونٹس رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ “اس فیصلے سے بھارت کی سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تقریباً 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔”
یہ پیش رفت خاص طور پر اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ بھارت کی جھینگے (shrimp) کی برآمدات امریکی منڈی میں 50 فیصد بھاری درآمدی ٹیکس کی وجہ سے متاثر ہو رہی تھیں۔ یورپی یونین کی نئی منظوری بھارت کو جھینگوں اور دیگر مصنوعات کے لیے متبادل منڈی فراہم کرے گی۔
وزارت نے کہا کہ “102 نئی بھارتی فِشری اسٹیبلشمنٹس کی منظوری، بھارت کے فوڈ سیفٹی اور کوالٹی ایشورنس سسٹمز پر بڑھتے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ اقدام بھارتی آبی زراعت سے حاصل شدہ جھینگے، اسکویڈ، کٹل فِش اور آکٹوپس جیسے قیمتی سی فُوڈ مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی کو آسان بنائے گا۔”
نئی فہرست میں شامل ہونے والی یونٹس بھارت کی مختلف ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع ہیں، جو مقامی برآمد کنندگان کو یورپی طلب سے فائدہ اٹھانے، اپنی مصنوعات میں تنوع پیدا کرنے اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…