قومی

West Asia conflict: وزیراعظم مودی کا اہم اعلان، مغربی ایشیا بحران کے پیش نظر ایندھن و گیس سپلائی کے لیے 7 بااختیار گروپس کی تشکیل

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے پیش نظر ایندھن اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ایک جامع اور تیز رفتار حکمت عملی کے تحت سات بااختیار گروپس تشکیل دیے ہیں، جو سپلائی چین اور ضروری اشیاء کی دستیابی پر کام کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ عالمی بحران نے معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، تاہم بھارت اس کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت مختصر، درمیانی اور طویل مدتی حکمت عملی کے تحت حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک بین وزارتی گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے، جو درآمدات و برآمدات سے متعلق مسائل کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے اور ان کے حل پر کام کر رہا ہے۔

سات بااختیار گروپس کا کردار

وزیراعظم مودی کے مطابق یہ سات گروپس پیٹرول، ڈیزل، گیس، کھاد، مہنگائی اور سپلائی چین جیسے اہم شعبوں پر توجہ دیں گے۔ ان کا مقصد کسی بھی ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہے تاکہ عوام کو ضروری اشیاء کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے بھارت اس چیلنج کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکے گا اور ملک کی معیشت کو مستحکم رکھا جائے گا۔

آبنائے ہرمز اور عالمی اثرات

مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے باعث آبنائے ہرمز جیسے اہم تجارتی راستے متاثر ہوئے ہیں، جو عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس راستے میں رکاوٹوں کے باعث عالمی توانائی منڈیوں میں بے یقینی پیدا ہو گئی ہے، جس کا اثر بھارت سمیت کئی ممالک پر پڑرہا ہے۔

بھارتی شہریوں کی واپسی اور تحفظ

اس دوران وزارت خارجہ نے بتایا کہ خلیجی ممالک اور مغربی ایشیا میں فضائی حدود کی بندش کے باوجود بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی حفاظت اور ان کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

توانائی سپلائی میں پیش رفت

دریں اثناء دو بھارتی ایل پی جی ٹینکر’’جگ وسنت‘‘ اور ’’پائن گیس‘‘ نے کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز کو عبور کیا ہے، جو موجودہ حالات میں توانائی کی سپلائی کے لیے ایک مثبت پیش رفت مانی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی معیشت پر دباؤ برقرار ہے، لیکن بھارت کی بروقت حکمت عملی اور اقدامات اس کے اثرات کو کافی حد تک محدود کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: خدمت کا جذبہ دنیا کی سب سے بڑی نیکی ہے: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا ایک شلوک کیا شیئر

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ سنسکرت شلوک مہابھارت کے شانتی پرب…

2 hours ago

Tears in his eyes: آنکھوں میں آنسو، میسی کا ارجنٹینا کی جرسی میں الوداعی میچ کو دیا گیا دی لاسٹ ٹینگوکا نام

لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے مجموعی طور پر 208 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں…

2 hours ago

Triple Murder in Dehradun: دہرادون میں ٹرپل مرڈر، بزرگ جوڑے اور ملازمہ کے قتل سے سنسنی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص گرفتار

پولیس کے مطابق، موقع پر پہنچی فورنسک ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔…

3 hours ago