قومی

Dr. Dinesh Sharma Hails Modi Govt’s Push for Hindi: ’’یہ دور ہندی کے فروغ کا دور ہے‘‘، راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت لگاتار ہندی کی ترقی کے لیے کر رہی ہے کام

راجیہ سبھا کے رکن اور اتر پردیش کے سابق نائب وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا ہے کہ ملک میں 2014 کے بعد سے ہندی اور دیگر بھارتی زبانوں کے فروغ کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے، جس میں تمام علاقائی زبانیں ہندی کے ساتھ ہم قدم ہو کر ترقی کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گاندھی نگر، گجرات میں منعقدہ پانچویں ’’آل انڈیا راج بھاشا کانفرنس‘‘ کے موقع پر کیا۔ مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزبیشن سینٹر میں وزارتِ داخلہ کے راج بھاشا شعبے کی جانب سے ’’ہندی دِوس 2025‘‘ کے تحت منعقدہ اس تقریب میں ڈاکٹر شرما نے زبان کو انسان کی روح قرار دیتے ہوئے کہا کہ زبان ہی ترقی کا دروازہ کھولتی ہے۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت ہندی کو دے رہی ہے فروغ: دنیش شرما

انھوں نے کہا کہ آج ہندی بھارت کی حدود سے نکل کر دنیا کے کئی حصوں میں بولی جا رہی ہے، کیوں کہ ہندی نے دیگر زبانوں کو جذب کر کے ایک پل کا کام کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے میڈیکل اور انجینئرنگ جیسی اعلیٰ تعلیم کو ہندی میں فراہم کرنا شروع کیا ہے۔ اب وہ شعبے جہاں صرف انگریزی کا چلن تھا، وہاں ہندی اور علاقائی زبانوں کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے مزید کہا کہ ہندی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ مہاتما گاندھی، سردار پٹیل اور نریندر مودی جیسے قائدین نے گجرات میں ہندی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جب کہ وزیرِ داخلہ امت شاہ کی کوششوں سے آج حکومتِ ہند کے 65 فیصد سے زائد کام ہندی میں ہو رہے ہیں اور وزارتِ داخلہ مکمل طور پر ہندی میں کام کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج خط و کتابت کا جواب بھی متعلقہ بھارتی زبان میں دیا جا رہا ہے، جو کہ زبانوں کے وقار اور فروغ کی علامت ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ارجن میگھوال اور ممتاز سائنسدان ڈاکٹر آنند رنگناتھن نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

3 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

5 hours ago