قومی

ممتازاردو ادیب پروفیسر مظفرحنفی کو کیوں کردیا گیا نظرانداز؟ انجینئر فیروز مظفر نے اردو اداروں سے کیا شکوہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، این سی پی یو ایل اوراردو اکادمی سے بڑا مطالبہ

نئی دہلی: ادیب، شاعراورنقاد پروفیسرمظفرحنفی کا اردواداب میں ایک اہم اورمشہورنام ہے۔ وہ سینکڑوں کتابوں کے مصنف رہے ہیں۔ یکم اپریل 1936 کو پیدا ہوئے پروفیسرمظفرحنفی نے 10 اکتوبر2020 میں انتقال سے پہلے ادبی دنیا میں اپنا اہم مقام بنایا۔ شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کئی برس تک تدریسی خدمات انجام دینے والے پروفیسرمظفرحنفی نے اردوادب کے لئے بیش قیمتی سرمایہ چھوڑا ہے۔ فیروزمظفرکودہلی اردواکادمی سمیت کئی اہم ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا ہے اوران کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ تاہم مظفرحنفی کے بیٹے انجینئرفیروزمظفرنے اردواداروں پرسوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے والد کوجومقام ومرتبہ ملنا چاہئے تھا، وہ انہیں نہیں ملا۔ خاص طورپراردوکے لئے کام کرنے والے اداروں نے انہیں فراموش کردیا۔

انجینئر فیروزمظفرکا کہنا ہے کہ قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان، دہلی اردو اکادمی، انجمن ترقی اردوہند کے علاوہ شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھی میرے والد کومناسب طریقے سے یاد نہیں کیا۔ انہوں نے تمام اردواداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرجانبدارانہ طریقے سے میرے والد مظفرحنفی اورجن ادبا کونظراندازکردیا ہے، ان پرتوجہ دیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہلی اردواکادمی نے ایک مونوگراف شائع کرایا ہے، لیکن اس پرمناسب طریقے سے کام نہیں کیا گیا۔ بہرحال اردو اکادمی، دہلی نے جوکیا، اس کے لئے ہم مشکورہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

32 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago