قومی

Enforcement Directorate summons Lalu Yadav: انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیج پرتاپ یادو کو ’نوکری کے بدلے زمین‘ گھوٹالے سے متعلق کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا

بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر جاری سیاسی ہلچل کے درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راشٹریہ جنتا دل لیڈر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور بیٹے تیج پرتاپ یادو کو مبینہ طور پر ’نوکریوں کے بدلے زمین‘ کے گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔رابڑی دیوی اور تیج پرتاپ یادو کو منگل کی صبح 11 بجے تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔وہیں لالو پرساد یادو کو بدھ کی صبح پٹنہ میں طلب کیا گیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ایک ای ڈی اہلکار نے بتایا کہ ’’ہمیں اس کیس سے متعلق کچھ نئے حقائق ملے ہیں، لہٰذا ہم تمام حقائق کی تصدیق کے لیے انھیں طلب کر رہے ہیں۔‘‘

پہلے بھی ہوئی ہےکارروائی

اس سے قبل بدعنوانی سے متعلق ایک کیس میں سی بی آئی کی چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے لالو یادو، رابڑی دیوی، تیج پرتاپ یادو، تیجسوی یادو، ہیما یادو اور میسا بھارتی کو 11 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 30 سرکاری افسران سمیت 78 ملزمین کو نامزد کیا ہے۔ مقدمہ ان الزامات پر مرکوز ہے کہ 2004 اور 2009 کے درمیان، جب لالو یادو مرکزی وزیر ریلوے تھے، ہندوستانی ریلوے میں گروپ-D کے عہدوں پر تقرریوں کے بدلے کم قیمتوں پر زمین غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی۔

کیا ہیں الزامات؟

ایجنسی کا الزام ہے کہ زمینیں یادو کے خاندان کے افراد بشمول رابڑی دیوی اور بیٹیاں میسا بھارتی اور ہیما یادو کو مارکیٹ ویلیو سے کافی کم قیمتوں پر منتقل کی گئیں۔ پچھلے سال ای ڈی نے 4,700 صفحات سے زیادہ کی چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں رابڑی دیوی، میسا بھارتی، ہیما یادو، کمپنیوں اے کے انفو سسٹم اور اے بی ایکسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، ریلوے کے سابق ملازم ہردیانند چودھری اور اے کے انفو سسٹم کے ڈائریکٹر امیت کٹیال کو بطور ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ایجنسی نے الزام لگایا کہ کٹیال نے سابق وزیر ریل کے ساتھ مل کر دہلی میں ایک کمپنی کے ساتھ سازش کی تا کہ ملازمت کے متلاشیوں سے بہار میں زمین حاصل کی جا سکے۔ اے کے انفو سسٹم کے حصص 2014 میں لالو پرساد یادو کے خاندان کے افراد کو صرف 1 لاکھ روپے میں منتقل کیے گئے تھے، حالاں کہ کمپنی کے پاس مبینہ طور پر 1.77 کروڑ روپے کی زمین تھی۔ ایجنسی کے مطابق اے کے انفو سسٹمز نے جرائم کی آمدنی کو چھپانے اور گھوٹالے اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان غیر واضح رابطے کے طور پر کام کیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اے بی ایکسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، جسے لالو پرساد یادو کے خاندان اور کٹیال کے زیر کنٹرول ایک شیل کمپنی کے طور پر بیان کیا گیا ہے، نے D-1088، نیو فرینڈز کالونی، دہلی میں ایک پراپرٹی لے رکھی تھی، جس کا استعمال غیر قانونی فنڈز کو معیشت میں ضم کرنے کے لیے کیا جاتا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رابڑی دیوی جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی سے فائدہ اٹھانے والی تھیں اور یہ فنڈز شیل کمپنی کے ذریعے تیجسوی یادو کو منتقل کیے گئے تھے، جو اس وقت مبینہ طور پر نیو فرینڈز کالونی پراپرٹی کی تعمیر میں استعمال کیے گئے تھے۔

اب تک کی کارروائی

ایجنسی نے اس معاملے میں اب تک 6.02 کروڑ روپے کے غیر منقولہ اثاثے ضبط کیے ہیں اور کٹیال کو گرفتار کیا ہے۔ گذشتہ برس دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، تیج پرتاپ یادو اور تیجسوی یادو کو ضمانت دی تھی۔ وہیں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے لالو پرساد یادو کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

16 minutes ago

’Meaning of ‘Inquilab Zindabad: انقلاب زندہ باد آج بھی کیوں گونجتا ہے؟ سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اور لوگ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟

انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…

30 minutes ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

49 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

2 hours ago