ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سمن بھیجا ہے۔ محمد اظہرالدین پرحیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن میں بدعنوانی کا الزام ہے۔ جانکاری کے مطابق، ایسوسی ایشن میں فنڈ میں 20 کروڑ روپئے کی ہیراپھیری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اظہرالدین کوآج ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہے۔
محمد اظہرالدین ستمبر2019 میں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے چیئرمین منتخب کئے گئے تھے۔ جون 2021 میں انہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ فنڈ کی ہیرا پھیری کے الزام میں ان کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ ای ڈی نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے افسران کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔ ای ڈی نے تلنگانہ میں 9 مقامات پرچھاپہ ماری کی تھی اورکئی اہم دستاویزاورڈیجیٹل آلات برآمد کئے تھے۔
اسٹیڈیم کی تعمیرمیں مالی بدعنوانی کا الزام
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی کے مطابق، حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے افسران نے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیرمیں مالی بدعنوانی کی۔ انہوں نے پرائیویٹ کمپنیوں کواعلیٰ شرح پرٹھیکے دیئے اورایسوسی ایشن کوکروڑوں روپئے کا نقصان پہنچایا۔ اس معاملے میں ای ڈی نے تین ایف آئی آردرج کی گئی ہیں اورآگے کی جانچ جاری ہے۔ کرکٹرسے لیڈربنے محمد اظہرالدین 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پرمرادآباد سے اراکین پارلیمنٹ رہے ہیں۔ 2014 کا لوک سبھا الیکشن انہوں نے راجستھان سے لڑا، لیکن وہ الیکشن ہارگئے تھے۔ 2018 میں انہیں تلنگانہ ریاست کانگریس کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا گیا تھا۔
طوفانی بلے بازاورکامیاب کپتان، ایسا رہا کیریئر
محمداظہرالدین ٹیم انڈیا کے طوفانی بلے بازرہے ہیں۔ ان کا شمارٹیم انڈیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے۔ سال 2000 میں میچ فکسنگ میں نام آنے کے بعد ان کا کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا تھا۔ لیکن اس سے پہلے انہوں نے ہندوستان کے لئے 99 ٹسٹ، 334 ونڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ محمد اظہرالدین نے 99 ٹسٹ میچ میں 45.03 کی اوسط سے 6215 رن بنائے ہیں، جس میں 22 سنچری اور 21 نصف سنچری شامل ہیں۔ وہیں، ونڈے انٹرنیشنل میں 9378 رن بنائے ہیں، جس میں 7 سنچری اور58 نصف سنچری شامل ہیں۔
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…