قومی

Rajouri Encounter: راجوری کے کالاکوٹ آرا میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، 9 پیرا کمانڈو یونٹ کے تین جوان زخمی

Rajouri Encounter: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے کالاکوٹ کے جنگل کے علاقے میں تلاشی مہم کے دوران پیر کی شام دیر گئے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں 9 پیرا کمانڈو سپیشل یونٹ کے 3 جوان زخمی ہوئے ہیں۔  اس بات کی  جانکاری حکام نے دی۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ملنے کے بعدفوج نے پولیس کے ساتھ مل کر کالاکوٹ کے علاقے میں بروہ اور سوم کے جنگل کےعلاقے کو پیر کی علی الصبح گھیرے میں لے لیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکام نے بتایا کہ تلاشی کارروائی شام دیر گئے اس وقت انکاؤنٹر میں بدل گئی ۔جب علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے محاصرہ توڑنے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

جنگل کی تمام سڑکیں بند کر دے گئے

جانکاری دیتے ہوئے حکام نے یہ بھی بتایا کہ فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو بند کرنے کے لیے علاقے میں اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ پہلے دن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی تھیں۔لیکن بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ سیکورٹی فورسز نے مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کو جانچنے کے لیے فائرنگ کی تھی۔

ایک اور واقعہ میں سری نگر کے پرانے شہر کے کاودرہ علاقے میں ایک بندوق بردار نے میونسپل کونسلر پر حملہ کیا۔ کونسلر پر ان کے گھر کے باہر کم از کم دو گولیاں چلائی گئیں۔ ان پر پستول سے گولیاں چلائی گئیں۔ قابل ذکر بات ہے کہ وہ بال بال بچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کونسلر کی شناخت ماجد شانگلو کے نام سے ہوئی ہے۔ ماجد نے کہا کہ اس نے فائرنگ کی آواز سنی ہے اور وہ دعووں کی تصدیق کر رہے ہیں۔ ماجد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ برقعہ پوش شخص نے فائرنگ کی اور واقعے کے بعد ماجد نے اس کا پیچھا کیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

17 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

47 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago