ہندوستان کی الیکٹرانکس برآمدات پہلی بار مالی سال2024-25 میں 3 لاکھ کروڑ روپے کے ہندسے کو عبور کرنے والی ہیں۔ اگرچہ حتمی اعداد و شمار کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے لیکن اپریل سے فروری تک کے اعداد و شمار یہ واضح کرتے ہیں کہ یہ ریکارڈ حاصل کرنا یقینی ہے، کیوں کہ اس 11 ماہ کی مدت کے دوران الیکٹرانکس کی برآمدات 2.87 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 2.11 لاکھ کروڑ روپے سے 35 فیصد زیادہ ہے۔
الیکٹرانکس کی برآمدات میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب تجارتی سامان کی مجموعی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ یہ اضافہ پچھلے کچھ سالوں میں وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی طرف سے نافذ کردہ متعدد اسکیموں اور پروگرامز خاص طور پر اسمارٹ فونز کے لیے 2021 میں شروع کی جانے والی پروڈوکشن سے منسلک مراعاات ( پی ایل آئی اسکیم) کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔
اسمارٹ فونز الیکٹرانکس کی برآمدات میں اضافہ سرفہرست ہے۔ گزشتہ مالی سال 1.3 لاکھ کروڑ روپے کی اسمارٹ فون کی برآمدات رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں ہی2.41-لاکھ کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ کمپنیوں میں، ایپل نے، جن کی آئی فون کی برآمدات مالی سال 25 کے پہلے 11 مہینوں میں 1.25 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، کل الیکٹرانکس کی برآمدات میں 43 فیصد اور اسمارٹ فون کی کل برآمدات میں 70 فیصد کا حصہ ڈالا۔ یہ اعداد و شمار مالی سال 25 کے آخر تک بڑھنے کی توقع ہے جب مارچ کے آخر میں حتمی اعداد و شمار سامنے آئیں گے۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلے الیکٹرانکس برآمدات میں رواں مالی سال نمایاں اضافہ
گزشتہ مالی سال کے آخر میں برآمدات میں الیکٹرانکس کے شعبے کو انجینئرنگ کے سامان، پیٹرولیم، جواہرات اور زیورات اور نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیکلز کے بعد پانچویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔ لیکن رواں مالی سال اس اضافے کے بعد اب یہ شعبہ برآمدات میں انجینئرنگ کے سامان اور پیٹرولیم کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ مزید برآں پیٹرولیم برآمدات میں کمی اور الیکٹرانکس کی برآمدات میں اضافے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر موجود پیٹرولیم مصنوعات اور الیکٹرانکس کے درمیان فرق تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ الیکٹرانکس سیکٹر کی اس بے مثال کارکردگی سے حوصلہ پا کر حکومت ماحولیاتی نظام کو گہرا کرنے، لچک پیدا کرنے اور سپلائی چینز کو تبدیل کرنے کے مقصد کے ساتھ جزوی ترقیاتی اسکیمز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…